اوباما چاہتے ہیں شامی صدر اقتدار سے پرامن طور پر الگ ہو جائیں: جان کیری
دوحہ (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ شام میں ہتھیار
اعتدال پسند اپوزیشن کو پہنچ رہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق قطر کے
دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا واشنگٹن حکومت
کو یقین ہے چند ریاستوں کی جانب سے شامی اپوزیشن کو بھیجے جانے والے ہتھیار
باغیوں کو پہنچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا انہوں نے خلیج کی ان ریاستوں کے
رہنماﺅں سے بات چیت کی ہے جو شام میں بشارالاسد کے مخالف باغیوں کو اسلحہ
فراہم کررہے ہیں۔ جان کیری نے کہا کہ صدر اوباما شامی صدر بشارالاسد کو
اقتدار سے پرامن طور پر علیحدگی کا موقع دینے کے خواہاں ہیں۔
0 comments:
Post a Comment