Wednesday 6 March 2013

Status Of Hazrat Abu Bakr Siddique (RA)

Posted by Unknown on 07:59 with No comments

    حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقام

ایک دفعہ رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے منبر پر آکر فرمایا:۔
’’ایک بندہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے اس بات کا اختیار دیا ہے کہ چاہے تو وہ دنیا کی نعمتیں حاصل کرلے یا چاہے تو اللہ تعالیٰ کے پاس رہنے کو پسند کرلے۔ تو اس اللہ تعالیٰ کے بندہ نے اللہ تعالیٰ کے پاس رہنے کو پسند کرلیا ہے(یہ سنا) تو ابو بکر رضی اللہ عنہ رو پڑے اور خوب روئے ‘‘۔ ابو سعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ تو رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم تھے کہ جن کو اختیار دیا گیا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ ان چیزوں کے بارے میں ہم سے زیادہ جاننے والے تھے اور پھر رسول کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’لوگوں میں سے سب سے زیادہ مجھ پر احسان ، مال اور محبت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا ہے اور اگر میں (اللہ تعالیٰ کے علاوہ) کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بناتا اور مزید فرمایا کہ مسجد میں کسی کی کھڑکی کھلی باقی نہ رکھی جائے (سب کھڑکیاں، دروازے بند کردیئے جائیں) سوائے ابو بکر رضی اللہ عنہ کی کھڑکی کے‘‘۔
(عن ابی سعید رضی اللہ عنہ۔ مسلم شریف جلد سوئم حدیث 772 )

0 comments:

Post a Comment