Friday 22 March 2013

Strange Pray

Posted by Unknown on 07:56 with No comments

نرالی دعا

ایک مرتبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہے تھے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ ایک بدو کھڑا دعا مانگ رہا ہے کہ۔۔۔ یا اللہ مجھے اپنے قلیل بندوں میں سے بنا دے۔
جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے یہ عجیب دعا سنی تو آپ نے اس بدو کو بُلایا، اور فرمایا: "تو یہ کیا مانگ رہا ہے؟
اس بدو نے کہا: " کیا آپ نہیں جانتے۔۔۔ یہ کہہ کر وہ چُپ ہو گیا۔
اب تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا اشتیاق بڑھ گیا اور فرمایا: "کیا بات ہے؟"۔۔۔۔
اس بدو نے کہا: "کیا آپ نے قرآن شریف کی یہ آیت نہیں پڑھی۔۔۔
( وَقَلِيلٌ مِنْ عِبَادِي الشَّكُورُ ) کہ میرے شکر گزار بندے بہت قلیل(کم) ہیں اور میں اسی لیے اللہ سے درخواست کر رہا ہوں کہ یا اللہ مجھے اُن شکر گزار بندوں میں سے بنا دے جو بہت کم ہیں۔"
اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: "ہر شخص عمر سے زیادہ جاننے والا ہے۔" اور پھر آپ رضی اللہ عنہ کافی دیر تک سر جھکائے بیٹھے رہے۔

~از۔۔ سنہری واقعات~‬

0 comments:

Post a Comment