تیری اونچی شان محمد
میری ہے پہچان محمد
نس نس میں بس وہی سمایا
میری تو بس جان محمد
اعلیٰ وارفع تیرا رتبہ
میرا دین ایمان محمد
جو اس کا نہیں میرا بھی نہیں
رب کا ھے فر مان محمد
وہ ہی تو ہوں گے شافع محشر
ہر مومن کا مان محمد
بولی جس نے رب کی زباں
ہے سر تا پا قرآن محمد
( صلی اللہ علیہ والہ وسلم)
اسلام علیکم
ReplyDeleteمیں آپ کی تہہ دل سے مشکور ھوں کہ آپ نے میرا نعتیہ کلام پسند کیا
عقیلہ سلیم ایڈمن اردو دنیا