Monday, 18 March 2013


"خوبانی کا میٹھا"

خوبانی : ايک کلو
شکر : ايک کلو
ونيلا ايسنس : 2 چائے کے چمچے
فريش کريم : تھوڑي سي مقدار ميں


خوبانی کو دھو کر صاف کر لينے کے بعد کسي
برتن ميں چار يا پانچ گلاس پاني ڈال کر
ايک گھنٹہ کے لئے بھگو ديں
ايک گھنٹہ بعد اس کو اچھي طرح پکائيں
اور جب خوباني گل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے
اس کے بيج الگ کر ليں? پھر اس بغير بيج
والي خوباني کو اچھي طرح گھوٹ کر اس ميں شکر
ڈاليں اور 25 سے 30 منٹ تک دھيمي آنچ پر پکائيں
پھر اس ميں ايسنس ملا کر 2 منٹ مزيد پکائيں
اس کے بعد چولہا بند کر ديں اور خوباني کے
ميٹھے کو کسي باؤل ميں نکال کر ٹھنڈا
ہونے کے لئے فريج ميں رکھ ديں
جب ٹھنڈا ہو جائے تو سرو کرنے سے
پہلے فريش کريم اوپر ڈال ديں

بادام اور چاندي کے ورق سے بھی سجا کر پيش کرسکتے ہے
خوباني کے ميٹھے کو چھانيں ضرور ورنہ اُس ميں ريشے رہ جائيں گے

0 comments:

Post a Comment