▀••▄•• تین دوست••▄••▀
ایک شخص کے تین دوست تھے،وہ بیمار پڑا۔
جب مرنے کے قریب ہوا تو اُس نے اپنے ایک دوست سے کہا:
"دوست! اس مشکل وقت میں تم میری کیا مدد کر سکتے ہو؟"
دوست نے بے بسی سے عرض کیا:
"جناب! آپ خوب اچھی طرح واقف ہیں کہ میں نے ہمیشہ بُرے وقت میں ساتھ دیا ہے اور عمر بھر خدمت کرتا رہا ہوں لیکن افسوس کہ موت کا میرے پاس کوئی علاج نہیں۔"
اُس شخص نے دوسرے سے مدد چاہی۔ دوسرے نے جواب دِیا:
"میں اس مشکل وقت میں صرف آپ کی اتنی مدد کر سکتا ہوں اگر خدانخواستہ آپ مـر گئے تو آپ کو نِہلا دُھلا کر کفن پہناؤں گا اور خوشبوؤں میں بسا کر کسی عمدہ سی قبر میں دفن کر کے مزار پر پُھول چڑھا دوں گا۔"
تب اُس نے تیسرے دوست سے پوچھا:
"تم میرے لیے کیا کر سکتے ہو؟"
تیسرے دوست نے کہا:
"جناب! آپ فکر نہ کریں، میں موت کے بعد بھی آپ کا ساتھ دوں گا۔ قبر میں آپ کے ساتھ جاؤں گا۔ آپ کے ہمراہ قبر میں رہوں گا۔ اور قیامت کے دن آپ کے ساتھ قبر سے نکلوں گا۔"
پتا ہے اُس شخص کے وہ تین دوست کون تھے؟
۔
۔
۔
پہلے کا نام "مال"، دوسرے کا نام "عیال" اور تیسرے کا نام "اعمال" تھا۔

0 comments:
Post a Comment