Monday, 18 March 2013

Tomato Soup...ٹماٹر کا سوپ

Posted by Unknown on 01:48 with No comments

ٹماٹر کا سوپ
 اجزاء

ٹماٹر ایک کلو گرام (سرخ اور پکا ہوا

(پیاز ایک کپ (کتری ہوئی

لیموں کا عرق چار کھانے کے چمچ

لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ

(آلو دو عدد (بڑے

لہسن تین جوئے

ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ

نمک ایک کھانے کا چمچ

(دھنیا تین کھانے کے چمچ (کٹا ہوا

پانی دو لیٹر

آئل تین کھانے کے چمچ

ترکیب
آئل کو برتن میں گرم کریں۔ پیاز شامل کرکے فرائی کریں۔

اب لہسن اور ادرک پیسٹ شامل کرکے گرم کریں۔

ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور ایک منٹ کےلئے فرائی کریں۔

گاڑھا کرنے کے لئے اس میں آٹے کی جگہ آلو سوپ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

کیونکہ اس میں آٹے سے زیادہ غذائیت ہے اور اس کے علاوہ سوپ کا ذائقہ بھی بہتر ہو گا۔

آلو کاٹ لیں، انہیں نمک، پسی ہوئی لال مرچ اور دو لیٹر پانی کے ساتھ برتن میں شامل کریں۔

نمک تھوڑا ڈالیں، ٹماٹر اور لیموں کی کھٹائی کی وجہ سے نمک کا پتہ نہیں چلتا۔

سوپ کو اُبال لیں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر پینتالیس منٹ پکائیں۔

اس کے بعد ڈھکن ہٹا کر سوپ کو چھلنی سے چھان لیں اور برتن کو واپس چولہے پر رکھیں اور سوپ پر جھاگ آئے تو صاف کردیں اور لیموں کا عرق شامل کریں۔

آپ ایک چٹکی کالی مرچ بھی حسبِ ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔

اچھی طرح گرم ہو جائے تو ڈش میں ڈالیں۔

پھر ڈش میں دھنیا سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔

0 comments:

Post a Comment