Wednesday, 6 March 2013

تھائی لینڈ میں سیاحوں کی ٹائیگرز کیساتھ چھیڑچھاڑ

بنکاک (نوائے وقت نیوز) تھائی لینڈکے ٹائیگر ٹیمپل میں سیاحوں نے تالاب میں کھڑے چھ ٹائیگرز کو تنگ کرنے کا ایک نیا طریقہ نکالتے ہوئے چھڑی کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں باندھ کر ان کو ترسانا شروع کر دیا۔ جیسے ہی سیاحوں کے ہاتھ میں پکڑی تھیلیوں کو ٹائیگر پکڑنے کیلئے ان کے قریب آتے تو یہ اسے ان سے دور لے جاکر ایسے ترساتے کہ جیسے یہ ٹائیگر نہیں بلکہ کو ئی ننھی منی مانو بلیاں ہوں۔ دنیا کے انتہائی خطرناک شیروں کا مستقل ڈیرا یہی مندر ہے جہاں آنے والے افراد کو ناصرف خطرناک شیروں سے قریب سے ملنے کا موقع ملتا ہے بلکہ یہ حیران کن طور پر انہیں کسی بھی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے۔

0 comments:

Post a Comment