موسم گرما کا خصوصی پھل ۔۔ تربوز
گرمی کے آغاز کے ساتھ ہی تربوز بازار میں آنے لگتے ہیں۔ یہ پھل مزاج کے
اعتبار سے سرد تر تیسرے درجہے میں ہے۔ معمولی سا دکھائی دینے والا یہ پھل
اپنے اندر بہت سی خوبیاں رکھتا ہے۔ ٹھنڈک پہنچانے کے سبب یہ گرمی کی پیاس
کو بجھاتا ہے اور صفرے کے زور کو کم کرتا ہے۔ پیشاب آور ہے اور طبع کو نرم
کرتا ہے۔ اسی طرح صفراوی تپ ۔ تپ محرقہ ، پیشاب کی جلن ، یرقان اور صفراوی
اسہال میں مفید ہے۔
گرمی سے درد سر
گرمی سے ہونے والے درد سر میں بہت کارآمد ہے ۔ اگر مریض کے سر پر ہاتھ لگانے سے گرم معلوم ہویا آگ کے قریب بیٹھنے یا دھوپ میں چلنے پھرنے سے سر درد کی شکایت ہوئی ہو تو ذیل کا نسخہ مفید ہوتا ہے۔
تربوز کا گودا ململ کے باریک کپڑے میں ڈال کو اس کا پانی نچوڑ لیں اور ایک شیشہ کے گلاس میں ڈال کر تھوڑی مصری ملا کر صبح کے وقت پلائیں۔ سر درد سے آرام آجائے گا۔
اسی طرح تربوز کے مغز کو کسی برتن میں ڈال کر خوب گھوٹیں یہاں تک کہ وہ مکھن کی طرح ملائم لیپ بن جائے۔ یہ لیپ مریض کے سر اور پیشانی پر مل دیں۔ اس سے سر درد کو فوری آرام ہوگا۔

قلب کی گرمی
یہ ایک مجرب نسخہ ہے ۔ اس کو لگاتار ایک ہفتہ تک استعمال کریں تو دل کے امراض میں افاقہ ہوگا۔ تربوز کے بیج کا مغز 2 تولہ رات میں پانی میں بھگو دیں۔ صبح چینی ملا کر چھان کر پی لیں۔
دل کی دھڑکن کے لئے
تربوز کا مغز 1 تولہ لے کر تھوڑے پانی میں ڈال کر گھوٹ لیں اور پھر چھان لیں۔ اس میں تھوڑی مصری ملا کر دن میں ایسا 2 3 بار پئیں ۔ دن بہ دن فائدہ محسوس ہوگا۔ اس سے دل کی دھڑکن ، دل کی کمزوری کو مکمل آرام آجائے گا۔
قبض دور کرنے کے لئے
اس تکلیف دہ بیماری کے لئے تربوز کا کئی روز تک استعمال کرنا مفید ہے۔ کیونکہ جہاں تربوز کھانے سے پیشاب کھل کر آتا ہے وہیں تربوز لگاتار 10 دن تک کھانے سے قبض بھی دور ہوتا ہے۔
قے کا علاج
اگر کھانا کھانے کے بعد جگر میں جلن ہوتی ہو اور پھر قے ہوجاتی ہو اور قے میں کھایا ہوا کھانا زردی مائل ہوکر نکلتا ہوتو اس کے علاج کے لئے تربوز ایک بہترین شئے ہے۔ اس کے لئے روزآنہ صبح کے وقت 2 تولہ تربوز کا پانی تھوڑی مصری ملا کر پی لیں۔ معدے کی اصلاح ہوکر قے کی شکایت رفع ہوجائے گی۔
ویسے تو تربوز ایک میٹھا اور لذیذ پھل ہے لیکن اس پر کالی مرچ ، کالا زیرہ اور نمک پیس کر چھڑک کر کھائیں تو نہ صرف اسکی لذت میں اضافہ ہوگا بلکہ یہ ہاضمہ کی بہترین دوا بھی بن جاتا ہے ۔ اس کے کھانے کے بعد لگاتار ڈکار آکر بھوک چمک اٹھتی ہے۔
0 comments:
Post a Comment