Monday, 18 March 2013

Treatment with Watermelon.

Posted by Unknown on 07:50 with No comments

اردو تربوز
عربی بطیح
انگریزی واٹر میلن
پشتو ہندوانہ
یہ ایک مشہور و معروف ہردل عزیز پھل ہے جو پاکستان، ہندوستان اور افغانستان کے ریتلے حصوں میں پایا جاتا ہے۔

.1
افعال اور خواص
یہ ایک صحت بخش پھل ہے۔ اس کے کھانے سے پاخانہ کھل کر آتا ہے۔ خون کی گرمی ختم ہوجاتی ہے۔ پیشاب آور ہے۔ ٹائیفائیڈ میں بہترین غذا ہے۔ سکنجین کے ہمراہ تربوز استعمال کرنا یرقان کیلئے مفید ہے۔ اسی طریقہ کے استعمال کرنے سے مثانے کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جاتی ہے۔

.2
اکسیر ہاضمہ
تربوز ایک شیریں اور لذیز پھل ہے۔ تاہم اگر اس پر مرچ سیاہ، زیرہ اور نمک پیس کر چھڑک کر کھایا جائے تو نہ صرف اس کی لذت میں اضافہ ہوجاتا ہے بلکہ یہ ہاضمہ کی بہترین دوا بن جاتا ہے۔ اس کے کھاتے ہی ڈکار مسلسل آکر بھوک چمک اٹھتی ہے۔

.3
اکسیر قبض
تربوز کا کئی روز تک استعمال کرنا قبض کشا ہے۔ جہاں تربوز کھانے سے پیشاب جاری ہوتا ہے وہیں پاخانہ بھی کھل کر آتا ہے۔ متواتر دس دن کھاکر دیکھئے پھر معلوم ہوگا کہ قبض کہاں گئی۔

.4
گردہ اور مثانہ کی گرمی
گردہ اور مثانہ کی گرمی بے شمار بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ اس کیلئے پکے ہوئے تربوز میں سکنجین شامل کرکے پئیں۔ چند دن کے استعمال سے گرمی ختم ہوجائے گی۔

.5
پیاس کی زیادتی
جس شخص کو پیاس بار بار لگتی ہو اور پانی سے سیر نہ ہوتا ہو اس کیلئے تربوز ایک بہترین تریاق ثابت ہوتا ہے اور اس سے دل کو فرحت اور تسکین حاصل ہوتا ہے۔

.6
قے
اگر کھانا کھانے کے بعد کلیجہ جلنے لگتا ہو اور پھر قے ہوجاتی ہو مگر قے میں کھانا وغیرہ زردی مائل ہوکر نکلتا ہو تو اس کیلئے تربوز بہترین چیز ہے۔ روزانہ صبح کے وقت بیس تولہ تربوز کا پانی قدرے مصری ملاکر پی لیا کریں۔ اس سے انشاءاللہ معدہ کی اصلاح ہوکر قے کی شکایت ختم ہوجائے گی۔

.7
مضراثرات
کھانا ہضم ہونے سے پہلے تربوز کھانے سے ہاضمے میں خرابی پیدا ہوتی ہے اور پیٹ میں ہوا بھرجاتی ہے اورتربوز دیرسے ہضم ہوتاہے جس روز تربوز کھائیں چاول ہرگز نہ کھائے جائیں۔

دیگر فوائد
آپ تربوز کے بعد اس کے چھلکے ضائع نہ کریں، جی ہاں۔ آپ کی جلد کو فائبر کی ضرورت ہوتی ہے۔
آپ تربوز کے چھلکے کو باریک پیس لیں اور اس میں تھوڑا سا آٹا ملالیں۔ آپ کی جلد کو بہترین بنانے کا آمیزہ تیار ہے۔ تربوز کا چھلکا بذات خود ایک بہترین ذریعہ ہے۔ یہ آپ کی جلد کو شگفتہ و چمکدار بناسکتا ہے۔
 اگر آپ اپنی جلد پر پائے جانے والے گڑھوں کو بھرنا چاہتی ہیں تو تربوز کے جوس کو آئی کیوب کی شکل میں جما لیں۔ آپ چاہیں تو اس میں پودینے کے پتے بھی شامل کرسکتی ہیں۔ یہ ایک بہترین لوشن بن جائے گا۔ آپ اپنے چہرے پر آئس کیوب پھیریں اور بعد میں نیم گرم پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ بہت سے لوگ تربوز کو رات کے وقت استعمال نہیں کرتے، اس کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ پیٹ میں درد پیدا کرتا ہے۔ ویسے اسے آپ چاہیں تو صبح و شام دن کے کسی بھی اوقات میں استعمال کرسکتے ہیں۔
تربوز کی خاصیت
چکنائی سے پاک، سوڈیم کی بہت سی مقدار پائی جاتی ہے، کولیسٹرول سے پاک، وٹامن اے کا بہترین ذریعہ، وٹامن سی بھی بہت زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے، زیادہ مقدار میں فائبر پایا جاتا ہے۔

0 comments:

Post a Comment