Friday, 1 March 2013

Tumen Jab Kabi Milen Fursaten....

Posted by Unknown on 02:29 with No comments

تمھیں جب ملیں کبھی فرصتیں میرے دل سے بوجھ اتار دو


تمھیں جب ملیں کبھی فرصتیں میرے دل سے بوجھ اتار دو
میں بہت دنوں سے اداس ہوں مجھے کوئی شام ادھار دو


مجھے اپنے رنگ کی دھوپ دو کہ چمک سکیں میرے خدوخال
مجھے اپنے رنگ میں رنگ دو،میرے سارے رنگ اتار دو


کسی اور کو میرے حال سے نھ کوئی غرض ہے نہ کوئی واسطہ
میں بکھر گیا ہوں سمیٹ دو،میں بگڑ گیا ہوں سنوار دو


میری وحشتوں کو بڑھا دیا ہے جدائیوں کے عذاب نے
میرے دل پہ ہاتھ رکھو ذرا میری دھڑکنوں کو قرار دو


تمھیں صبح کیسی لگی میری خواہشوں کے دیار کی
جو بھلی لگی تو یہیں رہو اسے چاہتوں سے سنوار دو


وہاں گھر میں کون ہے منتظرکہ فکر ہو دیر سویر کی
بڑی مختصر سی یہ رات ہے اسے چاندنی میں گزار دو

0 comments:

Post a Comment