یوکرین :دنیا کا سب سے لمبا شیش کباب تیار ،ریکارڈ قائم
کیو…این
جی ٹی…
یوکرین کے دارالحکومت کیو کے شیفس نے لمبا ترین شیش کباب تیار کرکے
عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ کیو کے مرکزی چوراہے پر80شیفس نے انتہائی محنت
اور دلجمعی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200کلوگرام گوشت کی مدد سے 150اعشاریہ6میٹر
لمبا کباب تیارکیا۔ 8گھنٹے قبل مصالحہ لگاکر تیار کیے گئے گوشت کے کباب کو
بعد ازاں لال انگارہ کوئلے لیے160میٹر لمبے چولہے پر پکایا گیا۔20ہزار
ڈالرکی لاگت سے تیار ہونے والایہ لمبا ترین کباب فرائی ہونے کے بعد5ہزار
افراد کے منہ کا نوالہ بن گیا۔

0 comments:
Post a Comment