Thursday 28 March 2013

کینیڈا کی سمارٹ فون بنانے والی کمپنی بلیک بیری کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک اپنے نئے سمارٹ فون ’بلیک بیری Z10‘ کے دس لاکھ سیٹ فروخت کیے ہیں۔
کمپنی کے توقع سے بہتر نتائج کے مطابق اس نے پہلی سہ ماہی میں نوے کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا منافع کمایا جبکہ گزشتہ سال انہی دنوں میں کمپنی نے بہت زیادہ نقصان اٹھایا تھا۔
بلیک بیری Z10 کو بلیک بیری کمپنی کے مستقبل کے لیے انتہائی اہم قرار دیا جارہا ہے جسے ایپل اور انڈرؤیڈ کے موبائل فونوں کے ساتھ مقابلہ کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
بلیک بیری Z10 گزشتہ ایک ماہ سے کینیڈا، برطانیہ اور دوسرے ممالک میں فروخت کے لیے موجود ہے۔
گزشتہ ہفتے اس کو امریکہ میں بھی فروخت کے لیے پیش کیا گیا جو کہ اس کے لیے ایک اہم منڈی ہے مگر اس کی زیادہ تشہیر نہیں کی گئی۔
ان اعدادوشمار میں امریکہ میں فروخت کے اعدادوشمار شامل نہیں ہیں۔
بلیک بیری کمپنی کو اس سے قبل ’ریسرچ ان موشن‘ کہا جاتا تھا مگر گزشتہ سال کمپنی نے اپنا نام بدل لیا تھا۔
مبصرین ان نتائج پر تبصرہ کرنے میں کافی محتاط تھے اور ان کا کہنا تھا بلیک بیری Z10 کا اسی کمپنی کے دوسرے موبائل فون Q10 کے ساتھ موازنہ اور اس کی کامیابی پر تبصرہ کرنا قبل از وقت ہوگا۔
اسی ہفتے کے آغاز میں بلیک بیری کے حصص گراوٹ کا شکار ہوئے تھے جب امریکہ کے بڑے بروکریج اداروں نے امریکہ میں اس کی فروخت کے آغاز پر مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
انہیں نتائج میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی نے گزشتہ سال کے دوران تیس لاکھ صارفین کھو دیے ہیں اس کے موبائل فون اب ستر کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کے استعمال میں ہیں جو کہ بارہ ماہ پہلے ستر کروڑ نوے لاکھ افراد کے استعمال میں تھے۔
بلیک بیری کے مطابق اس نے اس سال کے پہلے تین مہینوں میں ساٹھ لاکھ موبائل فون فروخت کے لیے بھجوائے۔

0 comments:

Post a Comment