Thursday 28 March 2013

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع لوو کے عجائب گھر کو اخبار آرٹ نے دو ہزار بارہ کا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا فنون کا عجائب گھر قرار دیا گیا ہے۔
فنون کے شعبہ کے نمایاں اخبار ’دی آرٹ نیوز پیپر‘ کے ایک جائزے سے پتہ چلا کہ ستانوے لاکھ افراد نے اس فرانسیسی ادارے کو دیکھا جو کہ دو ہزار گیارہ کی نسبت دس لاکھ زیادہ تھے۔
نیویارک کا میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ لوو کے بعد دوسرے درجے پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا فنون کا عجائب گھر تھا جبکہ لندن کے تین عجائب گھروں نے بتدریج تیسرے، چوتھے اور پانچویں درجے پر آئے۔
سال دو ہزار بارہ کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فنون کی نمائش ٹوکیو کے میٹروپولیٹن آرٹ میوزیم میں منعقد ہونے والی ’ڈچ اولڈ ماسٹرز‘ تھی۔
نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مارتھ ہاؤسس کی پینٹنگز جن میں سے سولہ سو پینسٹھ کی مشہور ورمیر کی پینٹنگ بھی شامل تھی جو ایک لڑکی کے موتی والی بالیوں کی ایک تصویر ہے جسے دیکھنے ساڑھے دس ہزار افراد جون اور ستمبر کے مہینوں میں آئے۔
لوو کے اسلامی فنون کے شعبے کی ایک تصویر
یہ پینٹنگ نیدرلینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع ’دی رائل پکچر گیلری ماؤرتھ ہاؤس‘ سے مستعار لے کر ٹوکیو میں نمائش کے لیے پیش کی گئی تھی کیونکہ دی ہیگ کی یہ گیلری مرمت اور تزئین و آرائش کے لیے دو ہزار چودہ تک کے لیے بند ہے۔
یہ پینٹنگز امریکہ اور اٹلی میں بھی نمائش کے لیے پیش کی جائیں گیں جس کے بعد اگلے سال یہ واپس نیدرلینڈز واپس پہنچیں گی۔
لوو عجائب گھر کے دو ہزار سات میں آغاز کے بعد سے وہ سب سے زیادہ مقبول جگہ ہے سیاحوں کے دیکھنے کے لیے مگر اس کو دیکھنے کے لیے آنے والوں کی تعداد میں اضافہ اس میں شامل کلِک اسلامی فنون کے شعبے کے اضافے سے ہوا۔
دو ہزار بارہ کے لندن اولمپکس کی وجہ سے لندن کے عجائب گھروں میں بھی کافی بڑی تعداد میں سیاح دیکھنے کے لیے آئے جو کہ گزشتہ سالوں سے کچھ زیادہ مختلف نہیں تھا۔
نیدرلینڈ کے جان ورمیر کی ایک پینٹنگ
لندن کا ’ٹیٹ ماڈرن‘ بھی دیکھنے والوں کی توجہ کا مرکز رہا جس میں ڈیمیان ہرسٹ کے ’ریٹروسپیکٹیو‘ اور ’دی ٹینک‘ جو کہ تصاویر اور مجسمے ہیں کی اضافت سے دیکھپنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا۔ اس وجہ سے ٹیٹ ماڈرن چوتھے درجے پر ترپن لاکھ دیکھنے والوں کے ساتھ رہا جو کہ سال دو ہزار گیارہ میں اڑتالیس لاکھ افراد تھے۔
اس کی وجہ سے لندن ہی کی نیشنل گیلری پانچویں درجے پر پہنچ گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا کے بیس مقبول ترین نمائشیں دنیا کے پانچ مقبول ترین گیلریوں میں سے کسی ایک میں بھی نہیں منعقد کی گئیں۔
اسی طرح آرٹ نیوزپیپر کے پہلے دس اہم لندن کے مقامات میں سے نیشنل گیلری میں منعقد ہونے والی لیونارڈو نمائش بیسویں صدی سے پہلے کے فن پاروں پر سب سے بہترین نمائش تھی جس کو 3985 افراد نے ایک دن میں دیکھا۔

0 comments:

Post a Comment