آپ کو یاد ہوگا کہ جب ہم نے آپ کو ایف ٹی ٹی ایچ پر پی ٹی سی ایل کے (الٹرا) ہائی اسپیڈ براڈ بینڈ کے
بارے میں بتایا تھا، اب ایسا لگتا ہے کہ معاملات مثبت سمت میں گامزن ہیں۔
اس وقت پی ٹی سی ایل نے ہمارے ساتھ کوئی معلومات شیئر نہیں کی تھی، اس لیے
ہم نے سمجھا کہ پروجیکٹ ابھی تجرباتی مراحل میں ہے۔
اب – وائرڈپاکستانی کے ایک صارف
کے ذریعے- ہمیں معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد، لاہور اور کراچی کے مخصوص
علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی جانب سے ایف ٹی ٹی ایچ پر برق رفتار براڈبینڈ
سروسز پیش کی جا رہی ہیں۔
ایک مارکیٹنگ بروشر کے مطابق تیز رفتار براڈبینڈ سروسز مندرجہ ذیل قیمتوں پر فراہم کی جا رہی ہیں:
- 4 ایم بی پی ایس: 2999 روپے
- 6 ایم بی پی ایس: 5999 روپے
- 8 ایم بی پی ایس: 7999 روپے
- 10 ایم بی پی ایس: 10999 روپے
- 20 ایم بی پی ایس: 13499 روپے
- 50 ایم بی پی ایس: 15999 روپے
- 100 ایم بی پی ایس: 25999 روپے
یہ تمام پیکیج مفت لامحدود آن نیٹ کالز اور اسمارٹ ٹی وی سروسز کے ساتھ ہیں۔ ایک مرتبہ کے انسٹالیشن چارجز 15 ہزار روپے لاگو ہوں گے۔
50 ایم بی پی ایس کا پیکیج درمیانے اور بڑے حجم کے کاروباری اداروں کے
لیے سب سے بہتر اور موزوں لگتا ہے۔ دوسری جانب گھریلو صارفین 10 ایم بی پی
ایس کی جانب زیادہ جھکاؤ رکھیں گے۔
سروس جن علاقوں میں دستیابی ہے ان میں اسلام آباد میں ایف 11 اور سینٹارس، بلو ایریا شامل ہیں
بظاہر لگتا ہے کہ فی الوقت پائلٹ کی حیثیت سے سروسز کے تجربات کیے جا
رہے ہیں اس لیے سروس کی تفصیلات بہت محدود حد تک دستیاب ہیں۔ اس بارے میں
مزید معلومات اور سروس کی فراہمی کے لیے پی ٹی سی ایل کے کارپوریٹ سیلز
عملے سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment