کیلیفورنیا…این
جی ٹی…تازہ ترین امریکی ریسرچ کے مطابق شیشہ پینا بھی سگریٹ نوشی جیسا ہی
نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ شیشہ نوشی ایک عرب روایت ہے لیکن گزشتہ کچھ
برسوں سے دنیا بھر میں شیشہ نوشی کی شرح میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کیونکہ
شیشے کوسگریٹ کی نسبت کم مضر صحت تصور کیا جاتا ہے۔ طبی ماہرین نے اس تاثر
کی نفی کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیشہ نوشی کسی بھی طرح سگریٹ سے کم خطرناک نہیں
کیونکہ اس دوران دھویں کے ذریعے پھیپھڑوں میں داخل ہونے والے مضرِ صحت
اجزاء جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تحت کئے جانے
والے اس مطالعے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیشہ نوشی کرنے والے افراد
کے خون میں کاربن مونو آکسائیڈ کا تناسب سگریٹ پینے والے افراد کے مقابلے
میں کئی گنا زیادہ ہوتا ہے جو کینسر اور ٹی بی سمیت کئی خطرناک امراض کا
سبب بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس عالمی ادارہ صحت نے بھی تنبیہہ کی
تھی کہ ایک گھنٹہ شیشہ پینا ایک سو سگریٹ پینے جیسا ہی خطرناک ہے۔
Wednesday, 24 April 2013
ایک گھنٹہ شیشہ پینا 100سگریٹ پینے جیسا خطرناک ہے، امریکی ماہرین
Posted by Unknown on 07:19 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment