Wednesday, 24 April 2013



ربط…این جی ٹی… مراکش کے شہر Casablancaکے ایک شاپنگ مال کی دلکشی کو مزید بڑھانے کیلئے ایک 30 فٹ اونچا ایکیوریم نصب کیا گیا ہے جس نے اپنی انفرادیت سے وہاں آنے والے افراد کی توجہ حاصل کر لی ہے۔اس مخروطی شکل والے ایکیوریم میں2 لاکھ 64ہزار گیلن تازہ پانی ڈالاگیا ہے جس کے اندرایک ہی وقت میں تقریباً تین ہزار سے زائد مختلف اقسام کی نت نئی مچھلیوں اور دیگر آبی حیا ت کو اِدھر سے اُدھر تیر اکی کر تے با آسانی دیکھا جاسکتاہے۔صرف یہی نہیں بلکہ اس شفاف دیوہیکل فش ٹینک کے اندر لفٹ کا بھی بندوبست کیا گیا ہے جس کے ذریعے اس دیوہیکل ایکیوریم کی گہرائی میں جاکر نہایت قریب سے اس میں موجود آبی حیات کو دیکھا جاسکتاہے۔

0 comments:

Post a Comment