Sunday, 7 April 2013



نیویارک…این جی ٹی…امریکہ میں ایک بلند وبالا ہوٹل کی19ویں منزل سے نڈر اور ایڈونچر کے شوقین کھلاڑی نے بیس جمپنگ (Base Jumping) کا خطرناک مظاہرہ پیش کیا ۔اس موقع پرہوٹل کا اندرونی حصہ لو گوں سے بھرا ہو ا تھا اور تمام تر حفاظتی انتظامات کے ساتھ 19ویں منزل کی چھت سے اس کھلاڑی نے چھلانگ لگائی اور چند سیکنڈز میں دیکھتے دیکھتے گراؤنڈ فلور میں پہنچ گیا۔ہوٹل کی بلندی سے آزادانہ چھلانگ لگانے کے بعد جمپر نے اپنا پیراشوٹ کھولا اور منصوبے کے مطابق بحفاظت فوارے کے قریب زمین پر اتر کربیس جمپنگ کا اختتام کیا۔

0 comments:

Post a Comment