Wednesday, 24 April 2013

نوکیا نے اپنی آشا فیملی کی جدید ترین ڈیوائس کی رونمائی کردی ہے جسے صارفین کے سوشل تجربات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور وہ بھی مناسب قیمت پر۔ نوکیا آشا 210 واحد یا ایزی سویپ دو سموں والے ورژنز میں دستیاب ہے، نوکیا ڈیزائن رکھتا ہے اور اسمارٹ امیجنگ اسے دیگر فونز سے ممتاز کرتی ہے۔ یہ وائی فائی کی سپورٹ رکھتا ہے اور خصوصی واٹس ایپ بٹن کا حامل دنیا کا پہلا فون ہے۔
نوکیا آشا 210 ایک QWERTY کی بورڈ اور فوری میسیجنگ تک تیز رسائی کے لیے واٹس ایپ بٹن رکھتا ہے۔ نوکیا اور واٹس ایپ کی شراکت کا جشن مناتے ہوئے واٹس ایپ تمام نوکیا آشا 210 ڈیوائسز پر مخصوص بٹن کے ذریعے تاحیات اپنی سروس مفت پیش کر رہا ہے۔ فیس بک، ٹوئٹر اور جی میل جیسے مشہور ای میل اکاؤنٹس کی سپورٹ کے ساتھ نوکیا آشا 210 اس طرح بنایا گیا ہے کہ لوگ اپنے دوستوں اور اہل خانہ سے محض چند کلک کے فاصلے پر رہیں۔
نوکیا آشا 210 دو میگا پکسل کا کیمرہ رکھتا ہے جس تک رسائی ایک مخصوص بٹن کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے جو اس وقت بھی کام کرتا ہے جب کی پیڈ لاک ہو۔ اسمارٹ کیمرہ تصویر کھینچنے، ایڈٹ اور شیئر کرنے کے آپشنز بھی دیتا ہے۔
صارفین تصاویر اور دیگر مواد کو نوکیا کی جدید سلیم (Slam) فیچر کے ذریعے بھی شیئر کر سکتے ہیں، جو نوکیا آشا 210 میں پہلے سے موجود ہے۔ یہ یہ تصاویر اور وڈیوز جیسے مواد کو دوسرے بلوٹوتھ فون تک پہنچا سکتا ہے وہ بھی بغیر ڈیوائس کو پیئر کیے۔
  • سوشل فون بک کی تکمیل جو صلاحیت رکھتی ہے فون بک کے رابطوں سے براہ راست واٹس ایپ لانچ کرنے کی
  • براہ راست وڈیو اسٹریمنگ کے لیے پہلے سے یوٹیوب لانچر کی موجودگی
  • چیٹ اسکرین نوٹیفکیشن جو صارف کو نئی گفتگو سے آگاہ رکھتے ہیں
  • واحد سم اور دو سموں والے ماڈلز نوکیا کی خصوصی ایزی سویپ ٹیکنالوجی کے ساتھ جو صارفین کو ڈیوائس بند کیے بغیر سم کارڈز تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے
  • وائی فائی کھولنے اور بند کرنے کا بٹن
  • نوکیا کی معروف طویل بیٹری لائف: واحد سم کے ساتھ 46 دن اور ڈوئیل سم کے ساتھ 24 دن تک چلنے والی
نوکیا آشا 210 پیلے، ہلکے نیلے، کالے، قرمزی اور سفید رنگوں میں دستیاب۔ نوکیا آشا 210 کی اندازاً قیمت 72 امریکی ڈالرز ہوگی اور توقع ہے کہ یہ 2013ء کی دوسری سہ ماہی میں پیش کیا جائے گا۔

0 comments:

Post a Comment