Tuesday, 9 April 2013


ماسکو…این جی ٹی …روس کے دارالحکومت ماسکو کے ایک چڑیا گھر میں2 سر والا سانپ عام عوام کے لیے پیش کردیا گیا ہے جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔نایاب نسل کے اس 6سالہ کیلیفورنین کنگ سانپ کے2 سرہیں جو سوچنے ،حرکات اور کھانے پینے کے معاملے میں حیران کن طور پر یکسر مختلف رویے کے حامل ہیں۔اس سانپ کے 2سر ہونے کے باعث ان میں کھانے پینے کی اشیاء میں چھینا جھپٹی ہوتی ہے تاہم اپنی نسل کے اس منفرد سانپ کو دیکھنے ماسکوکے چڑیا گھر میں لوگوں کا ہجوم لگا ہوا ہوتاہے۔سائنسدانوں کی جانب سے15 مئی تک نمائش پر موجود چھ سالہ سانپ کے مزید چھ سال زندہ رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

0 comments:

Post a Comment