گوہاٹی
…شمال مشرقی بھارتی ریاست آسام میں315آلاتِ موسیقی کو استعمال کرتے ہوئے
دھن ترتیب دینے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا ہے۔370موسیقاروں اور
106گلوکاروں پر مشتمل گروپ نے مل کر 315مختلف اقسام کے موسیقی کے آلات
استعمال کرتے ہوئے یہ عالمی کارنامہ انجام دیا۔بھارتی موسیقار روپم شرما کی
اس کمپوزیشن میں دنیا بھر سے شامل ہونے والے سینکڑوں موسیقاروں نے روایتی
بھارتی ، لاطینی اورآئرش لوک موسیقی پر اپنے فن کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے
ہوئے لوگوں پر سحر طاری کر دیا۔آدھے گھنٹے سے زیادہ دورانئے تک جاری رہنے
والی اس شاندار پرفارمنس کو سب سے زیادہ موسیقی کے آلات استعمال کرکے بنائی
گئی دھن کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کا حصہ بنا دیا گیاہے۔
Friday, 19 April 2013
315آلاتِ موسیقی سے دُھن ترتیب دینے کا انوکھاعالمی ریکارڈ
Posted by Unknown on 22:55 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment