Showing posts with label Interesting. Show all posts
Showing posts with label Interesting. Show all posts

Tuesday, 24 September 2013


سیوٴل…این جی ٹی…با دلوں کو چھونے کی خواہش تقریبا ً ہر دل میں ہوتی ہے جسے پوری کرنا اب ممکن ہے ۔ کورین فنکاروں کے تیار کردہ اس منفرد فن پارے کے ذریعے نہ صرف بادلو ں کو چھونے کی خواہش پوری کی جا سکتی ہے بلکہ ان کے ساتھ کھیل انہیں اپنی مرضی کا رنگ روپ بھی دے سکتے ہیں۔ اس ملٹی میڈیا پروجیکشن آرٹ ورک کو دیکھنے والے نہ صرف بچے بلکہ بڑے بھی اس کا لطف اٹھا کر اپنے بچپن کے خواب کو پورا کر کے خوشی سے ہنستے مسکراتے نظر آتے ہیں۔

لندن …لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی اور شہزادی لیڈی ڈیانا کا سحر ان کے گزر جانے کے کئی برس بعد بھی نہیں ٹوٹا جب ہی تو دنیا بھر میں ان کے مداح پائے جاتے ہیں۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اس جوڑے کو ہی دیکھ لیجئے جو لیڈی ڈیانا کو اس قدر پسند کرتے ہیں کہ ان کے گھر کی کوئی دیوار ایسی نہیں جہاں آنجہانی شہزادی کی کوئی تصویر یا پورٹریٹ نا لگا ہو۔ جو اور کین نامی اس جوڑے کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیڈی ڈیانا اکثر ان کے خواب میں آکر ان سے باتیں کرتی ہیں اوران دونوں کا دعویٰ ہے کہ پورے برطانیہ میں لیڈی ڈیانا کا ان سے بڑا کوئی بھی فین موجود نہیں۔
 

Sunday, 8 September 2013


برلن… جرمنی میں آتش بازی کا سالانہ میلہ شروع ہو گیا ہے جس میں بین الاقوامی ٹیمیں اپنی مہارت کا مظاہرہ کررہی ہیں۔ فائر ورکس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں ہوئی جہاں ہزاروں افراد موجود تھے۔ کروشیا، پولینڈ اور فن لینڈ کی تین بین الاقوامی ٹیموں نے آسمان کو رنگوں اور روشنیوں سے بھر دیا۔ اس موقع پر کلاسیکی میوزک نے بھی خوب رنگ جمایا ، آتش بازی کا سلسلہ 45 منٹ تک جاری رہا۔ آج مقابلے کے آخری دن تین اور ٹیمیں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

نیویارک…این جی ٹی…امریکہ کی مو ٹو بلی نے ایک مہینے تک ڈائٹنگ اور ورزش کر کے دو کلو وزن کم کر لیا ہے ۔ بدھا نامی اس بلے نے آرام کر کے اور زیادہ کھانا کھا کھا کر صرف 6سال کی عمر میں ہی 14 کلو تک وزن بڑھا لیا جس کے باعث اس کی صحت کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ۔ اس کی مالکوں نے جب موصوف کا یہ موٹاپا دیکھا تو جھٹ پٹ اسے سلمنگ میں داخل کرا دیا جہاں اسے سخت ڈائٹ اور ورزش پر لگا کر ایک مہینے میں اس کا 2کلو وزن کم کروا ہی دیا ۔اس بلی سے سبق سیکھیں اور وزن کم کرنے کی کوششوں میں مصروف خواتین بھی ہمت نہ ہاریں اورلگی رہیں ۔

اوٹاوا…آپ نے دنیا کے کئی خوبصورت اور منفرد ٹری ہاؤسز دیکھے ہوں گے لیکن ایک کینیڈین شخص نے درخت کے اوپر لٹکنے والا دنیا کا پہلا منفرد ٹری ہاؤس ہوٹل تعمیر کیا ہے جو اپنی مثال آپ ہے۔ کئی سالوں کی محنت کے بعد لکڑی اور فائبر گلاس سے بنایا گیا یہ انوکھا ہوٹل زمین سے 15فٹ اونچا درختوں کے سہارے ہوا میں موجود ہے۔ رسی اور لکڑی سے بنی سیڑھیوں کی مدد سے سیاح اس ٹری ہوٹل کے کمرے تک جاتے ہیں جس کا ایک رات کا کرایہ 90 پونڈ ہے ۔ جنگل کے وسط میں بنے اس ٹری ہوٹل میں بالکونی ، کچن اورباتھ روم کے ساتھ ساتھ کئی پُرآسائش کمرے بھی بنائے گئے ہیں جنہیں ناصرف لکڑی کے خوبصورت فرنیچر سے سجایا گیا ہے بلکہ ارد گرد کے علاقے کے دلکش وقدرتی ماحول سے بھی لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے ۔

کینبرا…آسٹریلیا میں اپنے بھتیجے کو ایک منفرد تحفہ دینے کی خاطر ایک شخص نے اون سے بُن کر تیار کردہ کھلونا ڈاگی کو خلاء میں کامیابی سے پہنچا دیا ہے۔ اس شخص نے ڈاگی کے ساتھ ہیلیم گیس سے بھرے غبارے اور ایک کیمرے کو منسلک کر کے فضا میں چھوڑ دیا جو چند سیکنڈز میں 70ہزار فٹ کا فاصلہ طے کر کے خلا میں کامیابی سے پہنچ گیا ۔ اس خلائی سفر کے دوران اس کھلونے کی رفتار 203 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارتھی جس کے ساتھ منسلک کیمرے میں ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بھی اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

Tuesday, 3 September 2013

لندن… این جی ٹی…شوق اور جذبے کی کوئی حد نہیں۔برطانیہ سے تعلق رکھنے والی چو نسٹھ سا لہ خا تون پا نچویں بار کیوبا سے امریکی ریا ست فلوریڈا تک تیراکی کی مہم پر روانہ ہو گئی ہیں۔ Diana Nyad نامی یہ مہم جو خاتون اس سے قبل چار بار بھی یہ مہم سرانجا م دینے کی کو ششیں کر چکی ہیں جن میں نا کا می کے با وجود ایک بار ان کی جوان ہمت نے کمر کس لی ہے ۔ اس با ر Diana اپنی مہم کے مکمل کے قریب پہنچ چکی ہیں اور شا رکس اور زہر یلی جیلی فش سے بھر ے سمندر میں ایک سو تین میل کا سفر طے کرنے سے صرف ستر ہ میل دور ہیں ۔
بیجنگ…این جی ٹی…پا نچ سا لہ چینی بچہ اکیلے جہاز اڑا کر دنیا کا کم عمر ترین پا ئلٹ بن گیا ہے ۔He Yideنامی اس بچے نے بیجنگ کے وائلڈ لا ئف پا رک میں پینتیس منٹ تک ہلکے وزن کا جہازکامیا بی سے اُڑا کر عالمی ریکار ڈ قائم کر دیا ہے ۔ا س ریکا رڈ کو قائم کر نے میں Yide کو اپنے والد کی مدد حا صل رہی جن کی سخت تربیت نے اسے اس قابل بنا یا ۔ یہ والد اور بچہ گز شتہ سال اس وقت پہلی با ر عالمی خبر وں کا مر کز بنے تو جب اس ننھے بچے کی بر ف با ر ی میں ایکسر سا ئز کی ویڈیو منظر ِ عام پر آ ئی تھی جس پر اس کے والد کو تنقید کا نشا نہ بھی بنا یا گیا تھا۔
میکسیکو…میکسیکو میں پولیس کے گھوڑوں نے بغاوت کر دی۔ ٹریلروں سے نکل بھاگے اور شہر میں خوب توڑ پھوڑ کی۔گھوڑوں کو مظاہرین کو قابو کرنے کے لیے ٹریلروں میں لے جایا جا رہا تھا مگر اس دوران موقع پا کر 20 گھوڑے بھاگ نکلے اور میکسیکو شہر کی سڑکوں پر آ گئے۔ جگہ جگہ دوڑتے ان بھگوڑے گھوڑوں کو قابو کرنے کی سب کوششیں ناکام ثابت ہوئیں۔ منہ زور گھوڑوں نے کئی شہریوں کی گاڑیوں کا ستیا ناس کیا اور ٹریفک نظام کی بھی ایسی تیسی کر دی۔ بہت کوششوں کے بعد پولیس اپنے سدھائے ہوئے گھوڑوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئی۔ 8 گھوڑے اس دوران زخمی ہو گئے۔
کینڈی…سر ی لنکن پو لیس اہلکا روں نے کتوں کی شا دی کیا کر واڈالی بیچا روں کی شا مت ہی آ گئی ۔ گز شتہ دنو ں سری لنکا کے شہر Kandyکی پو لیس نے محکمہ میں بطور Sniffer Dogs کام کر نے والے کتوں کی دھو م دھا م سے شا دی کی تقریب منعقد کی جس میں دلہا اور دلہن نے روایتی سر ی لنکن اند از کے ملبو سات بھی پہنے ہو ئے تھے۔ اس تقر یب کی تصا ویر اور ویڈیوز منظر ِ عام پر آ نے کے بعد سر ی لنکا کے وزیرِ ثقافت نے ان اہلکارو ں کے خلاف تحقیقا ت کا حکم دے دیا ہے ۔ وزیر کا مو قف ہے کہ شا دی ایک مذہبی اور روایتی فریضہ ہے لہذا اس طرح کی تقریبا ت منعقد کرنا اس کا مذا ق اڑ انے کے متر ادف ہے جس کا ہما ر ا کلچر اجا زت نہیں دیتا ۔

Monday, 2 September 2013

لندن…این جی ٹی…اب آ پ اپنی کار کو چلتی پھر تی ویڈیو اسکرین میں بدل سکتے ہیں ۔ یہ دلچسپ آ فر پیش کی گئی ہے بر طا نوی کا ر سازکمپنی کی جانب سے جنہوں نے ایک کار کی با ڈی پر اڑتا لیس ہزار LED روشنیاں نصب کر کے اسے ویڈیو اسکرین میں بد ل دیا ۔ یہ چھو ٹے قمقے مل کر ایک اسکرین بن جا تے ہیں جن پر انٹر نیٹ کے ذریعے کو ئی بھی ویڈیو ،گا نایا فلم چلا ئی جا سکتی ہے ۔ کیو ں ہے نا دلچسپ جدت!
نیویارک… این جی ٹی…یوں تو مکئی کا بھٹہ بچوں بڑوں سب کو ہی پسند ہوتا ہے لیکن انسانوں کیساتھ ساتھ اب جانور بھی اسے شوق سے کھانے لگے ہیں ،یقین نہیں آتا تو اس چوہے کو ہی دیکھ لیجئے۔وڈیو میں نظر آنے والایہ چوہا اس قدر شوق سے مکئی کے بھٹے کھاتا ہے کہ دیکھتے ہی دیکھتے پورے کا پورا چٹ کر جاتا ہے۔سنہری رنگ کا یہ ننھاچوہابھٹے کا پیچھا اس وقت تک نہیں چھوڑتا جب تک دانوں سمیت پورے کا پورا بھٹہ نا ہڑپ کر لے۔
ہنگری… این جی ٹی…دنیا بھر میں ٹیکنالوجی روز نت نئے رنگ بھر رہی ہے جسکی تازہ ترین مثال ہنگری میں دیکھنے کو ملی۔ہنگری کے دارالحکومت بداپسٹ کے نزدیک جنگلی علاقہ جات میں سیاحوں کو سیر کروانے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والی سولر ٹرین متعارف کروادی گئی ہے۔ ٹرین کی ایک بوگی کے برابرویلی(Vili)نامی اس ٹرین کار(ٹرام)کی چھت کے100اسکوائر فٹ پر فوٹو والے ٹک پینل نصب ہیں جو شمسی توانائی کو برقی بجلی میں تبدیل کرتے ہوئے اس ٹرام کو ایندھن فراہم کرتے ہیں۔ ماحول دوست سواری کا بہترین ثبوت یہ ٹرین کسی بھی قسم کی آلودگی پیدا نہیں کرتی اور نہ ہی اسے بار بار چارج کرنے کے لیے کسی اسٹیشن پر رُکنے کی ضرورت درپیش آتی ہے۔
نیویارک…این جی ٹی…مکئی کے دانے الگ کر نا خا صا وقت طلب کام ہے لیکن ایک دلچسپ ایجا د کے ذریعے اب یہ صرف منٹو ں میں ممکن ہے ۔ منفرد اندا ز میں بنائے گئے ا س آلہ کے ذریعے مکئی کے بیجو ں کو ایک منٹ سے بھی کمی وقت میں الگ کیا جا سکتا ہے ۔ اس کے کنارے لگے تیز رفتار نہایت تیزی سے بھٹے میں اتر تے ہو ئے اس مشکل کام کو انتہا ئی آ سان بنا دیتے ہیں ۔
میامی …این جی ٹی …شمسی توانا ئی سے چلنے والی دنیا کی سب سے بڑی کشتی نے بحر ِ اوقیا نوس عبور کر لیا ہے ۔ خو د عالمی ریکار ڈ بکس کا حصہ بننے والی اس کشتی نے صرف بائیس دنو ں میں یہ مہم مکمل کر کے کم سے کم دنوں میں بحر ِ اوقیا نو س عبور کر نے کا نیا عالمی ریکار ڈ بھی قائم کر دیا ہے ۔تقر یبا ً تیس ہزار سولر سیلزکی طا قت سے چلنے والی دنیا کی یہ سب بڑی سو لر پا ور کشتی اپنی تعمیر کے بعد سے دنیا بھر میں خبر وں کا مو ضو ع رہی ہے جس نے فلو ریڈ ا سے اپنے سفر کا آ غاز کیا تھا ۔ خلیجی سمندروں کے پا نی سے ما حو لیا تی معلو مات جمع کے کرکے یہ کشتی لندن میں اپنے سفر کا اختتام کر نے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ پا نچ سو بار ہ اسکوائر میٹر پر پھیلے سو لر پینلز پر مشتمل یہ کشتی 35 میٹر لمبی اور23 میٹر چو ڑی جسے مستقبل میں بھی تحقیقی مقا صدکے لیے استعما ل کیا جا ئے گا۔
لندن …این جی ٹی …آنکھیں کتنی اہم اس با ت کے سمجھا نے کے لیے بر طا نیہ ایک ایڈور ٹا ئزنگ کمپنی کے دلچسپ ویڈیو تیار کی ہے ۔ سڑ کوں کے رکھے گئی اشیاء ،دیواروں اور پلو ں کو جب آ نکھیں لگا ئی گئیں تو ہر چیز جیتی جا گتی محسو س ہو نے لگی ۔ آ نکھیں ملتے ہیں یوں لگا جسے سڑ ک، پل اور کنا رے رکھا ڈسٹ بن بھی اب بو لنا شروع کر دیں گے۔ اس تشہیر ی مہم کا مقصد دنیا بھر میں آنکھو ں کو عطیہ کر نے کا شعور اجا گر کر نا ہے۔
ایڈمنٹن…این جی ٹی …کینڈا کے شہر Edmontonمیں لو گوں کو بچت کی جا نب را غب کر نے کا انو کھا طر یقہ اپنا یا گیا ہے ۔ کینیڈا کے ایک بینک کے جانب سے شہر کے مر کزی ریلو ے اسٹیشن پر کا فی کے پیپر کپس سے بنایا گیا ما ڈل نما ئش کے لیے پیش کیا گیا ہے ۔ اس ما ڈل کی تیار ی کا مقصد لو گوں میں یہ شعور اجا گر کرنا ہے کہ روزانہ ہزار وں ڈالر کا فی پینے پر ضا ئع کر دیئے جا تے ہیں جنہیں بچا کر زیا دہ ضر وری اور کا ر آ مد اشیا ء خر یدی جاسکتی ہیں ۔
نیویارک… این جی ٹی…عام طور پر بچے والدین کی ڈانٹ سن کر سہم جاتے ہیں لیکن اس معصوم بچے کوتو رات کے وقت بھی اس کے ڈیڈی نے ڈرا یا ہو اہے۔اس ڈر کی وجہ کوئی ڈانٹ یا مار نہیں بلکہ ان کے ا با کے بلند وبالا اور خطر ناک خراٹے ہیں جن کو سن کر ا س ننھے میاں کی رات کا سکون بھی بر باد ہو کر رہ گیا ہے۔ اس بچے کے کان میں جب ابا کی خراٹوں کی آواز آتی ہے تو ڈر سے اس کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جاتی ہیں اور جب خراٹے کی آواز رکتی ہے تو یہ نارمل ہو کر دوبارہ سے سونے کی کوشش میں لگ جاتا ہے۔
روم… این جی ٹی…مہارت سے کرتب بازی کا مظاہرہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں لیکن سائیکل چلانے کے شوقین اس نوجوان نے ایسے حیرت انگیز اسٹنٹ دکھائے کہ ورلڈریکارڈ ہی بنا ڈالا۔اٹلی کے دارالحکومت روم میں ایک شو کے دوران جرمنی سے تعلق رکھنے والاMoritz Herbstنامی نوجوان سائیکل چلاتے ہوئے سہارا لِئے بغیر ہینڈل پر کھڑے ہو گیا اور 360زاویے پرگھومنا شروع کیا تو عالمی ریکارڈ قائم کرکے ہی دَم لیا۔مورٹزنے انتہائی مہارت اور توازن کا مظاہرہ پیش کیا اور ہینڈل پر کھڑے ہو کر 11بار مکمل طور پردائرے کی صورت میں گھومتے ہوئے اپنا نام گینز ریکارڈ بکس میں درج کروادیا۔
برسٹل …این جی ٹی …بر طانیہ کے سالا نہ پتنگ میلے میں منفرداشکال کی پتنگیں لو گوں کی توجہ کا مر کز بن گئیں۔بر طا نوی شہر بر سٹل کے سا حل منعقد ہونے والے پتنگ با زی کے اس سب سے بڑے میلے میں پتنگ با ز ی کے شو قین سینکڑو ں افراد نے حصہ لیا جہا ں 3D پتنگوں کی شکل اور انداز ایک سے بڑھ کر ایک تھا۔خوبصورت موسم اور کھلی فضا ء میں ہونے والے اس میلے میں عظیم الشان پتنگوں کی درمیا ن بو کا ٹے کا مقا بلہ ہوا تو آسمان رنگوں سج گیا۔