Tuesday, 16 April 2013



ممبئی …این جی ٹی …سابقہ مس یونیورس اور بالی ووڈ اداکارہ لارا دتہ آج 35ویں سالگرہ منارہی ہیں۔16اپریل1978کو بھارتی ریاست اُتر پردیش کے علاقے غازی آباد میں پیدا ہونے لارا دتہ نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد انہیں مس انڈیا اور 2000ء میں مس یونیورس کے اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا۔اپنی خوبصورتی اور کشش سے دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی لارا دتہ نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز 2002میں فلم "انداز" سے کیا جو باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی اور انہیں بہترین ڈیبیو اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس کے بعد لارا دتہ نے مستی، نو انٹری، پارٹنر، ہاؤس فُل، بھاگم بھاگ، جھوم برابر جھوم، بلو، چلو دلی اورڈان ٹوسمیت کئی فلموں میں اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔اقوام متحدہ کے مشن کی خیر سگالی سفیر رہنے والی لارا دتہ ٹینس اسٹار مہیش بھوپتی کے ساتھ ازدواجی بندھن میں منسلک ہوئیں اورگذشتہ سال جنوری میں وہ ایک بیٹی کی ماں بن گئیں۔

0 comments:

Post a Comment