Tuesday, 16 April 2013



لاس اینجلس …گذشتہ سال باکس آفس پر تہلکہ مچادینے والی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایڈونچرفلم دی ہنگر گیمز کے سیکوئل"دی ہنگر گیمز:کیچنگ فائر"کا پہلا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ہنگر گیمز سیریز کی دوسری فلم کی ہدایتکاری فرانسس لارنس دے رہے ہیں جس میں جنیفر لارنس (کیٹ نس ایورڈین)،جوش ہچرسن(پیٹا ملارک)،لیام ہیمسورتھ(گیل ہاتھرون)،ڈونلڈ سدرلینڈ(پریزیڈنٹ اسنو)،ووڈی ہارلسن اور الزبتھ بینکس اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔فلم کی کہانی74ویں سالانہ ہنگر گیمز جیتنے والی کیٹ نس ایورڈین(جنیفر لارنس)سے شروع ہورہی ہے جو جیت کے بعد اپنے ڈسٹرکٹ کے وکٹری ٹورپر نکلے گی جہاں اُسے بغاوت کے آثار نظر آئینگے جبکہ کیپٹول میں دوبارہ ہنگر گیمز کی تیاریاں عروج پر پہنچی ہوئی ہیں۔نینا جیکب سن اور جان کلک کی پروڈیو س کردہ یہ ایکشن ایڈونچر فلم 22نومبر کو لائنز گیٹ کے تحت سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

0 comments:

Post a Comment