اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی مسلسل بڑھتی ہوئی لائن میں سیمسنگ نے ایک اور ٹیبلٹ کا اضافہ کیا ہے۔ یہ ہے گلیکسی 37.0 ٹیبلٹ۔ یہ ٹیبلٹ 7 انچ کے ڈسپلے کا ہے اور ایک ڈبل کور پروسیسر پر چلتا ہے۔ یہ موجودہ گلیکسی ٹیبلٹ کی طرز پر ہی بنایا گیا ہے۔
یہ ٹیبلٹ مکمل طور پر ایک مناسب رینج کی پیشکش ہے۔ اس کا 7 انچ کا ڈسپلے WSVGA ریزولوشن یعنی 600x1024 پکسلز کا ہے۔ اور سکرین کے سائز کے اعتبار سے یہ نیکسس 7 کا حریف ہے۔
جیسا کہ امید کی جاتی ہے، یہ ٹیبلٹ خصوصاً ڈیزائن کے لحاظ سےموجودہ گلیکسی ڈیوائسز کے نقش قدم پر چل رہا ہے۔ لیکن یہ بری چیز نہیں ہے لیکن ناپسند کرنے والے اس ٹیبلٹ کو پسند نہیں کر پائیں گے۔
ہڈ کے تحت، یہ ٹیبلٹ 1جی بی ریم کے ساتھ 1.2 گیگاہرٹز ڈبل کور پروسیسر پر چلتا ہے۔ ایک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ذریعے توسیع کے قابل 8 یا 16جی بی اندرونی سٹوریج کے اختیارات کا حامل ہو گا۔
سافٹ وئیر کے اعتبار سے،یہ ٹیبلٹ 4.1 اینڈرائیڈ پر چلتا ہے۔ یہ حقیقتاً جدید نہیں ہے لیکن یہ زیادہ بری چیز بھی نہیں۔ اور ظاہر ہے، تمام مشہور سیمسنگ اطلاقات بھی ٹیبلٹ کے ساتھ آتی ہیں۔
یہاں پر گلیکسی ٹیبلٹ کی تمام خصوصیات درج زیل ہیں:
- نیچر یو آئی کے ساتھ کسٹمائزڈ،اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین
- 600x1024 پکسلز ریزولوشن کے ساتھ 7 انچ ڈسپلے
- وزن: 306 گرام
- موٹائی: 9.9 ملی میٹر
- وائس کال فعالیت کے ساتھ 3 جی ورژن
- 1.2 گیگاہرٹج ڈبل کور پروسیسر
- 8/16 قابل توسیع اندرونی سٹوریج کے ساتھ 1 جی بی ریم
- 720p ایچ ڈی ویڈیو ریکارڈنگ کے ساتھ 3.15 میگا پکسل پیچھے کا کیمرہ
- 1.3 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ
- یو ایس بی 2.0، بلوٹوتھ 3.0، ڈبل بینڈ وائی فائی، وائی فائی ہاٹ سپاٹ
- 4000mAh بیٹری
0 comments:
Post a Comment