Monday, 22 April 2013

سام سنگ اور یوفون نے مئی 2013ء کے پہلے ہفتے میں پاکستان میں سام سنگ گلیکسی ایس4 کے مشترکہ اجراء کا اعلان کیا ہے۔
دونوں کمپنیوں کے درمیان آج مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوئے، جس کے تحت یوفون سام سنگ گلیکسی ایس4 کے افتتاح اور فروخت کے لیے خصوصی سیلولر پارٹنر ہوگا۔ یوفون نے کہا کہ وہ اپنے صارفین کے لیے اسان اقساط پر گلیکسی ایس 4 پیش کرے گا، البتہ تقریب کے دوران مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
یوفون پاکستان کے مختلف شہروں میں اپنے سروس سینٹرز پر سام سنگ گلیکسی ایس 4 پیش کرے گا۔
سام سنگ کی فلیگ شپ ڈیوائس ایس4 گلیکسی سیریز میں تازہ اضافہ ہے، جو “چلتے پھرتے صارفین” کے لیے ممکنات پیش کررہی ہے۔ سام سنگ نے کہا کہ اسے عالمی سطح پر لانچ ہونے سے قبل ہی فون کے 10 ملین کے قریب آرڈرز موصول ہو چکے ہیں۔
یوفون اسمارٹ فون شائقین کے لیے جلد ہی سام سنگ گلیکسی ایس 4 کی بکنگ کا آغاز کرے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے SEPAK میں موبائل فون بزنس کے سربراہ فرید اللہ جان نے کہا کہ “آج کے دور میں دوران سفر کنکٹ رہنا بہت اہم ہے۔ سام سنگ گلیکسی ایس 4 ایک حقیقی زندگی کے ساتھی کی حیثیت سے جدید ترین تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایک قدم اور آگے جاتا ہے جو صارف کی زندگی کو دلچسپ، سادہ تر اور زیادہ مزیدار بناتا ہے۔”
یوفون میں چیف مارکیٹنگ آفیسر اکبر خان نے کہا کہ یوفون پاکستان میں گلیکسی ایس4 کے مشترکہ طور پر اجراء کے لیے سام سنگ کے ساتھ شراکت داری کی امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے نے ثابت کیا کہ یوفون صارفین کے مفاد کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعات کو متعارف کروانے میں ہمیشہ برتری لیتا ہے۔ اکبر نے مزید کہا کہ اس اشتراک کے ساتھ یوفون ایک مرتبہ پھر ثابت کرتا ہے کہ وہ پاکستان میں بہترین اسمارٹ فون دوست آپریٹر ہے۔
لانچ ہونے کے وقت گلیکسی ایس 4 کی قیمت کا تخمینہ 70 ہزار روپے کے قریب لگایا گیا ہے۔
گلیکسی ایس 4 کی تفصیلات یہ ہیں:
  • آپریٹنگ سسٹم: اینڈرائیڈ، ورژن 4.2.2 (جیلی بین)
  • سی پی یو: کویڈ-کور 1.6 گیگاہرٹز کورٹیکس اے 15 اور کویڈ-کور 1.2 گیگاہرٹز کورٹیکس اے7
  • چپ سیٹ: ایکسی نوس 5 اوکٹا 5410
  • جی پی یو: پاور وی آر ایس جی ایکس 544 ایم پی 3
  • ڈیزائن:
    • پیمائش: 5.38 ضرب 2.75 ضرب 0.31 انچ
    • وزن: 130 گرام
  • ڈسپلے:
    • قسم: سپر ایمولڈ کیپیسٹو ٹچ اسکرین، 16 ملین رنگ
    • سائز: 1080 ضرب 1920 پکسل، 4.99 انچ (~441 پی پی آئی پکسل ڈینسٹی)
    • پروٹیکشن: کورننگ گوریلا گلاس 3
  • میموری:
    • کارڈ سلاٹ: مائیکرو ایس ڈی، 64 جی بی تک
    • انٹرنل: 16/32/64 جی بی اسٹوریج، 2 جی بی ریم
  • کنیکٹیوٹی: جی پی آر ایس، ایج، ایچ ایس ڈی پی اے: 42.2 ایم بی پی ایس؛ ایچ ایس یو پی اے: 5.76 ایم بی پی ایس؛ ایل ٹی ای، کیٹ3، 50 ایم پی بی ایس یو ایل، 100 ایم بی پی ایس ڈی ایل، وائی فائی 802.11 اے/بی/جی/این/اے سی، وائی فائی ڈائریکٹ، وائی فائی ہاٹ اسپاٹ، بلوٹوتھ، این ایف سی، انفراریڈ پورٹ، مائیکرویو ایس بی ورژن 2.0 (ایم ایچ ایل)، یو ایس بی آن دی گو، یو ایس بی ہوسٹ
  • بنیادی کیمرہ: 13 کیمرہ، 4128 ضرب 3096 پکسل، آٹو فوکس، ایل ای ڈی فلیش
    • خصوصیات: ڈوئیل شاٹ، بیک وقت ایچ ڈی وڈیو اور امیج ریکارڈنگ، جیو ٹیگنگ، ٹچ فوکس، فیس اور اسمائل ڈٹیکشن، امیج اسٹیبلائزیشن، ایچ ڈی آر
  • ثانوی کیمرہ: 2 میگا پکسل
  • بیٹری: لیتھیم آئیون 2600 ایم اے ایچ

0 comments:

Post a Comment