سستے اینڈرائیڈ ٹیبلٹ کی دوڑ میں ایک اور کمپنی میدان میں آ چکی ہے، جس
کا نام شاید آپ نے سن نہ رکھا ہو۔ ڈسپوزیبل ٹیبلٹ تیار کرنے میں مہارت
رکھنے والی کمپنی ای میٹک نے اپنا نیا ٹیبلٹ جاری کر دیا ہے۔
جینیسس پرائم کہلانے والا یہ ٹیبلٹ غالباً سستی ترین گوگل سند یافتہ ڈیوائس ہوگا، یعنی صرف 80 ڈالر کا ٹیبلٹ۔
اس قیمت پر زبردست خصوصیات کی توقع تو کی بھی نہیں جا سکتی، کیونکہ
ٹیبلٹ کی واحد خصوصیت اس کا سستا ہونا ہے۔ یہ 1.1 گیگاہرٹز کے معمولی
پروسیسر کے ساتھ ڈیڈیکیٹڈ گرافکس کا حامل ہے، 800 ضرب 480 پکسل کے
ریزولیوشن کے ساتھ 7 انچ کی اسکرین، وی جی اے فرنٹ کیمرہ اور 4 جی بی کی
انٹرنل اسٹوریج بھی ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ کے ذریعے اضافہ بھی
کیا جا سکتا ہے۔
اس میں اینڈرائیڈ 4.1 جیلی بین آپریٹنگ سسٹم ہے۔
جینیسس پرائم رنگوں کی وسیع رینج میں دستیاب ہے۔ گوگل کی مستند ڈیوائس
ہونے کے باعث یہ قانونی طور پر گوگل پلے تک رسائی کے قابل ہوگی بغیر کسی
ہیکنگ اور روٹنگ کے۔ یہ 80 ڈالرز میں اینڈرائیڈ کی رکنیت حاصل کرنے کے آسان
ترین طریقوں میں سے ایک ہے۔ اور اس قیمت میں یہ اینڈرائیڈ 4.1 بھی پیش
کرتا ہے۔ یعنی اتنا برا بھی نہیں ہے، ہے نا؟
0 comments:
Post a Comment