کیری کا شربت
اجزاء
(کیری ایک عدد (چھیل کر بیج نکال دیں
(آم ایک عدد (چھیلا اور کیوبز میں کَٹا ہوا
نمک ایک چائے کا چمچ
چینی دس کھانے کے چمچ
ٹھنڈا پانی پانچ سے چھ گلاس
زعفران چُٹکی بھر
ترکیب
پین میں کیری اور ایک گلاس پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ کیری نرم ہوجائے۔
پھر اس میں مزید ایک گلاس پانی اور آم ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔
اب اس میں بقیہ پانی، نمک اور چینی ڈال کر بلینڈ کریں۔
آخر میں زعفران شامل کرکے سرو کریں۔
0 comments:
Post a Comment