خلیفہ ہارون رشید کو نصیحت
ایک دفعہ حضرت شفیق بلخی رحمۃ اللہ علیہ خلیفہ ہارون رشید کے پاس آئے تو ہارون رشید نے حضرت بلخی رحمتہ اللہ علیہ سے کہا ۔
جناب مجھے کوئی نصیحت فرمائے :
حضرت بلخی نے فرمایا ۔
اے ہارون ! اللہ تعالٰی نے تجھے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی جگہ بٹھایا ہے تو تجھ سے سچائی اور راست بازی چاہتا ہے ۔
اور جب تجھے فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی مسند پہ بٹھایا ہے تو چاہتا ہے کہ تو حق اور نا حق سچ اور جھوٹ میں تفریق کرے ۔
اور جب تجھے عثمان ذوالنورین کے مقام پر بٹھایا ہے تو وہ تجھ سے شرم و حیا چاہتا ہے
اور جب تجھے علی المرتضٰی رضی اللہ عنہ کے مقام پر بٹھایا ہے تو وہ تجھ سے عدل و انصاف اور علم و عمل چاہتا ہے۔۔۔
خلیفہ ہارون نے کہا ۔
کچھ اور بھی فرمائے ۔
فرمایا۔
اللہ کا بنایا ہوا ایک گھر ہے جسے دوزخ کہا جاتا ہے اس کا اللہ نے تجھے دربان بنایا ہے کہ لوگوں کو اس میں داخل ہونے سے بچایے ۔ اور اے ہارون رشید تو دریا ہے اور تمام رعیت نہریں ہیں اگر تو نے صفائی حاصل کی تو سب صفائی کے ساتھ رہیں گے اور اگر تو نے اپنے اندر کدورت پیدا کرلی تو سب مکدر ہو جائیں گے ۔

0 comments:
Post a Comment