تمام اقسام کے پھول ہماری زندگی میں بہت اہم ہیں۔ گلاب کے پھول کی خوشبو میٹھی ہوتی ہے مگر اس کے علاوہ بھی اس کے فوائد تمام اقسام کی جلدی بیماریوں کے لیے کاریگر ہیں۔ گلاب کا پھول اپنی منفرد خوشبو اور جلد کو خوبصورت بنانے کی رسومات کے طور پر جانا جاتا ہے۔ عرق گلاب تمام بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں یہ مختلف کھانوں کو لذت بخشنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ عرق گلاب ایک ماہر کیمیا نے تیار کیا۔ عرق گلاب خالص بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال ہوتا ہے جو جلد کے لیے بالکل نقصان کا باعث نہیں بنتیں۔
انسانی آنکھیں خدا کا بہترین عطیہ ہیں۔ لہٰذا انسانی آنکھ کو نہایت احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کبھی کسی کو آنکھوں سے متعلق کوئی مسٔلہ ہو جائے وہ عرق گلاب کا استعمال کریں۔ میک اپ کرنے کے بعد اگر عرق گلاب کا اسپرے کیا جائے تو کئی میک اپ کئی گھنٹوں تک تروتازہ رہتا ہے۔
عرقِ گلاب کے فوائد:
- یہ آنکھوں کے لئے ایک مکمل اور اچھی امداد ہے۔ اگر آپکو آنکھوں ميں جلن یا سوزش محسوس ہو رہی ہے یا آنکھیں سرخ ہیں تو آنکھوں میں عرق گلاب کا استعمال کریں۔ یہ آنکھوں کے لیے بہترین علاج ہے۔
- ہر آنکھ میں تقریباً تین تین قطرے عرق گلاب ڈالیں۔ کچھ دیر کے لیے آنکھوں کو کھلا رکھیں تقریباً 5 سے 10 منٹ تک۔ اس سے آپ کو فوری آرام آئے گا۔
- آنکھوں کو آرام دینے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ 2 سے 3 منٹ کے لیے روئی کو عرق گلاب میں بھگوئیں۔ اور اس کو آنکھوں پر رکھیں۔
- عرق گلاب میں وٹامن اے،سی،ای اور وٹامن بی 3،فرکٹوز،میلک اسڈ،اینٹی آکسیڈنٹس،زنک،سٹرک ایسڈ اور فلیونائیڈز شامل ہیں۔
- عرق گلاب آپکی آنکھوں سے گرد کو صاف کرنے کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ اس قسم کی گرد آپ عام پانی سے دھونے سے صاف نہیں کر سکتے۔ بہترین طریقہ یہ کہ آپ رات کو سونے سے پہلے آنکھوں میں عرق گلاب کے قطرے ڈالیں اس سے آپکی آنکھیں آسانی سے صاف ہو جائیں گی۔
- آجکل عام طور پر آنکھیں الٹراوائلٹ شعاعوں سے متاثر ہوتی ہیں۔ اس کے لیے بھی عرق گلاب بہترین ہے۔
- زیادہ تر آنکھیں زیادہ دیر خشک رہنے کی وجہ سے سوزش کا شکار ہو جاتی ہیں۔ آنکھیں زیادہ دیر تک کسی ایک چیز پر مرکوز کرنے سے بھی خشک ہو جاتی ہیں جیسا کہ ٹی وی دیکھنا،کتابیں پڑھنا اور کمپیوٹر کے سامنے بیٹھ کر زیادہ دیر تک کام کرنا۔ اس خشکی کو دور کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ آنکھوں میں روزانہ عرق گلاب ڈالیں۔
- روزانہ آنکھوں میں عرق گلاب ڈالنے سے آنکھیں چمک دار ہو جاتی ہیں۔
- سیاہ حلقوں کے لیے کھیرے کے جوس میں عرق گلاب کے چند قطرے ڈالیں اور اسکو روئی کی مدد سے آنکھوں کے اردگرد لگائیں۔ اس سے سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
0 comments:
Post a Comment