Sunday 28 April 2013


ٹیلی نار اپنے صارفین کو ٹیلی نار موبائل انٹرنیٹ کو سبسکرائب کرنے پر اور اس کا استعمال کرنے پر ہر ماہ سیمسنگ ٹیبلٹ 10.2 اور ایک گلیکسی نوٹ II کے جیتنے کا موقع پیش کر رہا ہے۔ جن انٹرنیٹ بنڈلز کے استعمال سے آپ تحائف جیت سکتے ہیں۔ وہ یہ ہیں:
  • ایج ان لمیٹڈ 6000 روپے میں
  • بلیک بیری انٹرنیٹ سروس 1000 روپے میں
  • بلیک بیری سٹینڈرڈ 6000 روپے میں
سیمسنگ ٹیبلٹ 10.2 اور گلیکسی نوٹ II کے علاوہ آپ کو 50 مفت منٹ جیتنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔
اگر صارفین نے 26 مارچ جون 2013 تک مندرجہ بالا بنڈلز میں سے کوئی ایک چالو کیا ہوا ہے تو وہ اس پیشکش کا حصہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اگر صارفین نے پرانے بنڈلز کی مندرجہ بالا بنڈلز سے تجدید کی ہے تو وہ بھی اس آفر میں شامل ہیں۔
 یہ آفر دلکش ہے مگر ٹیلی نار ویب سائٹ پر اس کی دی گئی وضاحت میں کافی خامیاں ہیں۔ جیسا کہ ہم نے نیچے تصویر میں دکھایا وہاں گرائمر کی غلطیاں ہیں،وضاحت بھی واضح نہیں اور اہلیت کے بارے میں وضاحت کو سمجھنا بھی مشکل ہے۔ اس کو عنوان کی مدد سے واضح کرنا چاہیئے کہ اوپر بیان کیا گیا اہلیت کا کرائیٹیریا گلیکسی نوٹ 2 اور سام سنگ ٹیبلٹ کے لیے ہے۔

0 comments:

Post a Comment