Monday, 1 April 2013

لندن …این جی ٹی …برطانیہ میں بیگم کو کندھو ں پر اٹھا کر دوڑنے کی سالانہ ریس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس سالانہ ریس میں دنیا بھر سے سینکڑوں جوڑوں نے شرکت کی اور کسی لڑائی جھگڑے کے بغیر اپنی اہلیہ کو کندھوں پر اٹھانے کیلئے راضی ہو گئے۔اس منفرد ریس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں شامل شرکاء کو ناصرف اپنی بیگمات کو کندھوں پر اُٹھانا تھابلکہ گھاس پھوس سے بنی رکاوٹوں اور کچرے سے بھرے گڑھوں کو عبور کر کے مقررہ فا صلہ بھی تیز رفتار ی سے طے کرنا تھا۔مرد حضرات اور ان کی بیگمات کو اس نئے روپ اورایکشن میں دیکھنے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے سیکڑوں مقامی افردا اور سیاح بھی وہاں موجود تھے۔

0 comments:

Post a Comment