Tuesday, 9 April 2013


کیلیفورنیا....امریکی ریاست کیلیفورنیا میںایک ایسا انوکھا ہوٹل عوام کےلئے کھول دیا گیا ہے جہاں پہنچنے کے بعد ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے رنگ برنگے لیگوبلاکس سے بنی کسی خیالی دنیا میں پہنچ گئے ہوں۔کےلےفورنےا مےں قائم لیگولینڈہوٹل 3منزلوں پر مشتمل ہے جس مےں30 لاکھ رنگ برنگے لیگو سے بنے 3ہزار 5سو دیوہیکل ماڈلز رکھے گئے ہیںجبکہ داخلی راستے میں4لاکھ لیگو بلاکس کی مدد سے بنا ایک ڈریگن نصب کیا گیا ہے۔28ایکڑرقبے پر پھیلے اس دلکش لیگو ہوٹل میں 250کمرے موجود ہیں جہاںلا تعداد دیوہیکل ماڈلز کے ساتھ ساتھ 5سے6ہزار ننھے مجسمے بھی رکھے گئے ہیںجس سے ہوٹل کی دلکشی میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔امریکہ کے اس پہلے لیگولینڈہوٹل میں صرف بچے ہی نہیں بلکہ بڑوں کےلئے بھی تفریح کا خاص انتظام موجود ہے جہاں ایک رات بسر کرنے کے خواہشمند ہیںافراد کو 149ڈالر کرایہ دینا ہو گا۔

0 comments:

Post a Comment