Tuesday, 9 April 2013


برلن… این جی ٹی… جرمنی کی ایک مشہورکشتی ساز کمپنی نے دنیا کی سب سے بڑی ذاتی تفریحی کشتی( Yacht)تیار کرلی ہے۔ 590 فٹ لمبی ازّام (Azzam)نامی اس تیز رفتار پُر آسائش ذاتی تفریحی کشتی کے مالک ممکنہ طور پر سعودی شاہی گھرانے کے شہزادہ الولید بن طلال السعود ہیں تاہم یہ نام اب تک پوشیدہ رکھا گیا ہے ۔چار سال کے عرصے میں61کروڑ(610ملین) ڈالر لاگت سے تیار ہونے والی68 فٹ اونچی یہ عالیشان تفریحی کشتی30ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کے لیے 50افراد پر مشتمل عملے کی لازمی ضرورت پیش آئیگی۔بارہ ڈبل ڈیکر بسوں کے برابراس تفریحی کشتی Azzamکا نام بطور دنیا کی سب سے بڑی ذاتی تفریحی کشتی کے گنیز ریکارڈ بکس میں درج کر لیا گیا ہے۔

0 comments:

Post a Comment