لندن
…این جی ٹی …برطانوی کاؤنٹی ایسٹ سسکس کے قصبے سالٹ ڈین کے ایک ریستورا نے
دنیا کی سب سے تیز مرچوں والا پیزا فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔اسے
بنانے والے شیفس کے مطابق سالٹ ڈین سزلر (Saltdean Sizzler)نامی اس پیزا کی
تیزی پیمائشی میٹرScoville Scale پر3اعشاریہ2ملین جانچی گئی ہے جو پولیس
کے مرچوں والے اسپرے اور دنیا کی تیز ترین مرچ سے بھی تین گنا زیادہ ہے
۔ایک عام پیزا کی ترکیب سے تیار ہونے والے اس ہاٹسٹ پیزا پربعد ازاں ایک
خاص سوس ڈالا جاتا ہے جسکی تیاری میں دنیا کی دو تیز ترین مرچیں ناگا بھٹ
جولوکیا(گھوسٹ چلی) اور چلی پیپر پیٹ استعمال کی جاتی ہیں۔واضح رہے کہ اس
پیزا کو کھانے کا چیلنج لینے والوں سے ریستوران انتظامیہ کو ہر قسم کی
متوقع صورتحال سے دست بردار کرنے کے راضی نامے پر دستخط کروائے جاتے ہیں
بلکہ یہ بھی ضروری ہے کہ انکی عمر18سال سے زائد ہو۔اگر آپ میں ہمت ہے تو
ذرا اس پیزا کا ایک سلائس کھاکر دکھائیں کیونکہ آج تک یہ چیلنج لینے
والے1ہزار200افراد میں سے صرف9ہی اسے مکمل ختم کرپائے ہیں۔
Monday, 1 April 2013
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment