Monday, 1 April 2013

پینسلوانیا… ایک نئی تحقیق کے مطابق صبح اٹھتے ہی سگریٹ پینے سے حلق اور پھیپھڑوں کے کینسر کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔ امریکا کی پینسلوانیا اسٹیٹ یونی ورسٹی کی تحقیق کے مطابق صبح اٹھنے کے آدھے گھنٹے بعد یا اس سے بھی زیادہ عرصے تک خود کو سگریٹ سے دور رکھنے والے افراد کے خون میں وہ میٹا بولائٹ کم پایا گیا جو کینسر کا باعث بنتا ہے۔ تحقیق کے دوران 1945 کا تجزیہ کیا گیا اور ان کے سگریٹ پینے کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ تحقیق کے دوران پتہ چلا کہ سگریٹ پینے والے تیس فیصد افراد ایسے ہوتے ہیں جو بیدار ہونے کے 5 منٹ بعد ہی سگریٹ کو ہونٹوں سے لگا لیتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment