موبی لنک نے اپنی تمام پری پیڈ جاز اور جذبہ کسٹمرز کے لئے ٹویٹر زیرو کا اعلان کر دیا ہے جس کی مدد سے صارفین بغیر چارجز کے ٹویٹ کر سکتے ہیں۔
صارفین کو اس پیشکش کے لیے سبسکرائب کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ تمام پریپیڈ جاز اور جذبہ کسٹمرز کے لیے خودکار طریقے سے ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے۔
یہاں یہ ذکر صروری ہے کہ یو فون نے بھی اپنے صارفین کے لئے اسی طرح کی پیشکش فراہم کر رکھی ہے۔
ٹوئیٹر تک مفت رسائی کیسے حاصل کی جائے؟
- موبی لنک کے صارفین کو اپنے موبائل براؤزر یا اوپرا منی سے mobile.twitter.com تک رسائی حاصل کر کے مفت ٹویٹنگ سے لطف اندوز ہوا جا سکتا ہے۔
- براہ مہربانی نوٹ کریں کہ پراکسی براؤزر (جیسا کہ نوکیا ایکسپریس) پر یہ سہولت مہیا نہیں۔
- آئی او ایس اور اینڈرائیڈ کی اپیس پر بھی یہ سہولت میسر نہیں، اور ان ایپس کے ذریعے ٹویٹر کے استعمال پر باقاعدگی سے ڈیٹا چارجز کا اطلاق ہوگا۔
- ٹویٹر تک رسائی حاصل کرنے کے بعد کسٹمرز ویب سائٹ پر رہتے ہوئے ہر قسم کی سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں جیسا کہ آپ ٹویٹ اور ری ٹویٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم،بیرونی لنکس وزٹ کرنے کی صورت میں ڈیٹا چارجنگ ہو گی۔
- جب بھی کوئی سبسکرائبر بیرونی لنک پر کلک کرتا ہے تو اسے ایک نوٹیفیکیشن دکھایا جائے گا جو یہ ظاہر کرے گا کہ یہ لنک وزٹ کرنے کے لیے معیاری ڈیٹا چارجنگ لاگو ہو گی۔ بیرونی لنکس صارفین کی رضامندی کے بعد ہی کھولے جائیں گے۔
شرائط و ضوابط:
- یہ سروس صرف موبی لنک پری پیڈ گاہکوں کے لئے دستیاب ہے جس میں تمام جاز اور جذبہ صارفین بھی شامل ہیں۔
- یہ سروس بلیک بیری Built-in ویب براؤزرز میں دستیاب نہیں ہو گی۔
- لامحدود مفت استعمال کے لئے، صارفین کو موبائل براؤزر یا اوپرا منی کے منتخب ورژن کے ذریعے mobile.twitter.com لکھ کر ٹویٹر تک رسائی حاصل کرنا ہو گی۔
- اوپرا منی کو m.opera.com سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے، تاہم معیاری ڈیٹا چارجز کا اطلاق ہو گا۔
- بیرونی لنکس/ویب سائٹس وزٹ کرنے پر معیاری ڈیٹا چارجز لاگو ہوں گے۔
- پراکسی براؤزرز اور ایپس کے زریعے ٹویٹر تک رسائی حاصل کرنے کی صورت میں ڈیٹا چارجنگ ہو گی۔
- پس منظر میں ڈیٹا استعمال کرنے والی موبائل فون ایپس استعمال کرنے پر سبسکرائبر چارج کیا جائے گا۔ ایسی ایپس کو آف کر کے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔
- کچھ ہینڈ سیٹس پر موبائل براؤزر (مثال کے طور پرنوکیا ایکسپریس) پراکسی براؤزر ہیں۔ ان براؤزرز کے زریعے ٹوئٹر تک رسائی کی صورت میں ڈیٹا چارجنگ لاگو ہو گی۔
- یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے۔
0 comments:
Post a Comment