Wednesday 17 April 2013

بیگم صبح صبح کچن میں ناشتہ بنا رہی تھی ۔ شوہر کچن میں داخل ہوا اور تیز لہجے میں بولنا شروع ہوگیا
" بیگم پلیز جلدی کرو۔ اور دھیان سے انڈے فرائی کرو۔ فرائی پین میں تھوڑا سا مکھن تو ڈال لو ۔ انڈے جھلس جائیں گے۔ بیگم پلیز دھیان کرو۔ انڈوں کی سائیڈ تو تبدیل کرو۔ اب مکھن ڈالو ۔ پلیز آنکھیں کھلی رکھو۔ ابھی صرف دو انڈے ۔ پہلے والے تو فرائی کرلو۔ باقی بعد میں توڑنا۔ بیگم ۔ پلیز دھیان سے آگے دیکھو۔چولہا تھوڑا آہستہ کر لو۔ انڈے جھلس جائیں تو مزہ جاتا رہتا ہے۔ پلیز مکھن ڈالو ۔۔ "
بالآخر بیوی کا برداشت کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔ وہ غصہ سے مڑی، شوہر کو لال آنکھوں سے گھورا اور فرائی پین پٹخ کر بولی ۔۔
" تم کیا سمجھتے ہو مجھے 4 انڈے فرائی کرنے نہیں آتے ۔۔۔"
شوہر مسکرا پڑا اور مطمئن لہجے میں بولا
" میں صرف تمھیں یہ احساس دلانا چاہتا تھا کہ گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے میرے اعصاب پر کیا گذرتی ہے "

1 comment: