جب سے گوگل گلاس کی خبریں زبان زد عام ہوئی
ہیں، ٹیکنالوجی حلقوں میں اس کی خصوصیات سے متعلق بہت سی قیاس آرائیاں
ہوئی ہیں۔ اب تک کیمرہ ریزولوشن ، اسٹوریج، ڈسپلے ریزولوشن سے متعلق
معلومات میسر نہیں تھیں، لیکن اب انتظار کی گھڑیاں تمام ہوئیں کیونکہ گوگل
نے گلاس کی ویب سائٹ پر تمام ضروری تفصیلات مہیا کر دی ہیں۔
بات شروع کرتے ہیں گلاس کے ڈسپلے سے جو کہ 640 ضرب 360 پکسلز ہے۔ ہو
سکتا ہے یہ بہت زیادہ نہ لگے مگر گوگل کے مطابق یہ 25 انچ ہائی ڈیفینشن
اسکرین کو آٹھ فٹ کے فاصلے سے دیکھنے کے برابر ہے۔چھوٹے سے ڈسپلے کے ساتھ 5
میگاپکسل کیمرہ دیا گیا ہے جو 720 پکسل کی ایچ ڈی وڈیوز بنا سکتا ہے۔
رابطے کے لئے گلاس 802.11 بی/جی وائی فائی اور بلو ٹوتھ استعمال کرے گا۔
گلاس میں پہلے سے دیا گیا اسٹوریج16 جی بی ہے جس میں سے 12جی بی قابل
استعمال ہو گا۔ یہ ظاہر ہے کہ اسٹوریج اس سے زیادہ نہیں بڑھائی جا سکے گی
مگر کلاؤڈ اسٹوریج ضرور ستیاب ہوگی۔ آپ کے کانوں تک آواز پہنچانے کے لئے
گلاس “بون کنڈکشن” استعمال کرے گا۔
جہاں تک بیٹری کا تعلق ہے، ایک مرتبہ چارج کرنے پر گلاس ایک دن تک چلے
گا۔ یہ بہت زیادہ تو نہیں ہے لیکن یہ بات ذہن میں رکھیے کہ یہ دورانیہ مزید
کم ہو سکتا ہے اگر ہینگ آؤٹس جیسی سروسز کا استعمال کیا جائےیا یابہت دیر
تک وڈیوز ریکارڈ کی جائیں۔
گلاس کے ساتھ آنے والی ایکسیسریز میں چارجر اور مائیکرو یو ایس بی کیبل بھی شامل ہوں گی۔
گلاس کسی بھی ایسے فون کے ساتھ کنیکٹ ہو کر کام کر سکے گا جس میں بلو
ٹوتھ ہو گا، چاہے وہ ایچ ٹی سی ون ہو یا ہواوے ایسنڈ پی 1 ہو یا نوکیا کا
کوئی سستا سا فیچر فون بھی۔ تاہم مائی گلاس ایپلی کیشن، جو گلاس کو جی پی
ایس استعمال کرنے اور پیغامات بھیجنے کے قابل کرے گی ، وہ صرف ان اینڈرائیڈ
فونز پر کام کرے گی جو اینڈرائیڈ 4.0.3 آئس کریم سینڈوچ کے حامل ہوں گے۔
لہٰذا اگر آپ گلاس کا مکمل لطف حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس ایک
اینڈرائیڈ فون ہونا ضروری ہے۔
مگر گوگل گلاس کی دستیابی اور قیمت کی تفصیلات پر اب بھی سوالیہ نشان
کھڑا ہے۔ قبل ازیں گوگل نے کہا تھا کہ گلاس 2013ء میں دستیاب ہوگا، اس لئے
اس بارے ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ایکسپلورر ورژن کی قیمت1500 ڈالرز تھی
اس لئے حتمی ورژن بہت ممکن ہے اس سے سستا ہو۔ مگر کتنا سستا؟ یہ تو وقت ہی
بتائے گا۔
0 comments:
Post a Comment