Wednesday, 17 April 2013

Good Deeds

Posted by Unknown on 07:21 with No comments

نیک اعمال

خواتین و حضرات!

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ''نماز پڑھو اور روزے رکھو اور نیک عمل کرو''اب میں بڑا حیران بھی ہوتا ہوں اور پھنس جاتا ہوں کہ جب میں نے نماز پڑھ لی روزہ رکھ لیا تو کیا یہ نیک عمل نہیں ہے؟اللہ تعالیٰ نے تیسری نیک عمل کی کیٹیگری کیوں بنائی ہے۔میں اب تک کشمکش میں پھنسا ہوا ہوں کہ نیک عمل کیسے کیے جائیں۔میری طرح آپ بھی جب کسی نیک عمل کی بابت سوچیں گے تو آپ کو اپنے اردگرد نظر دوڑانی ہو گی۔کیونکہ نیک عمل کے لیے آپ کو بندہ یا جاندار ڈھونڈنا ہو گا۔کسی بڑی اماں کو پاس بٹھا کہ پوچھنا ہو گا کہ ''اماں روٹی کھادی اے کہ نئیں کھادی اے۔تیرے پت نے تینوں ماریا سی ہن ماردا تے نئیں''یہ نیک عمل ہے کسی دوست سے اچھی بات کرنا نیک عمل کے زمرے میں آتا ہے۔ابا جی کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آنے کا نام نیک عمل ہے۔

لیکن یہ نیک اعمال ہم نے کرنے خیر سے چھوڑ رکھے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment