چھ عرصہ قبل ہم نے ایچ پی کے سستے آل-اِن-ون لینکس پی سی کی
بات کی تھی۔ اب گیمنگ پی سی بنانے والا معروف ادارہ ایلیئن ویئر اپنے پہلے
لینکس رننگ گیمنگ پی سی کے ساتھ میدان میں آ گیا ہے۔ نیا ایکس 51 ڈیسک ٹاپ
پی سی 599 ڈالرز کا ہے اور اس وقت دستیاب بھی ہے۔
ایکس 51 کے مزید طاقتور متبادل بھی موجود ہیں۔
خصوصیات
ایکس 51 انٹیل کور آئی 3 کے 3.3 گیگاہرٹز پروسیسر کا حامل ہے، جو آئی 5
اور آئی 7 کے مقابلے میں کمزور ضرور ہے لیکن پھر بھی کافی صلاحیت رکھتا ہے۔
ریم کےلیے 6 جی بی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ 1 جی پی کا اینویڈیا جی فورس جی
ٹی ایکس 645 گرافک کارڈ اور 1 ٹیرابائٹ کی ہارڈڈرائیو اسٹوریج بھی اس پی سی
میں موجود ہے۔ ڈیسک ٹاپ اوبنٹو 12.04 چلاتا ہے۔ یونٹ 12.5 انچ اونچا اور
12.5 انچ ہی طویل ہے۔ اس میں ایک آپٹیکل ڈرائیو بھی موجود ہے۔
بلاشبہ لینکس کے ساتھ آپ گیمنگ ہارڈویئر کا مکمل فائدہ تو نہیں اٹھا
سکتے کیونکہ لینکس میں گیمز کی سخت قلت ہے۔ اس وقت معروف گیمنگ پلیٹ فارم
اسٹیم پر 25 گیمنگ ٹائٹل دستیاب ہیں لیکن مزید ٹائٹلز بھی آنے والے ہیں اور
البتہ مقابلہ کیا جائے تو ونڈوز گیمنگ کی لائبریری اس سے کئی ‘نوری سال’
آگے ہے۔
البتہ اس ڈیسک ٹاپ کا ونڈوز 7 متبادل بھی موجود ہے لیکن اس کی قیمت میں
پورے 100 ڈالرز کا فرق ہے۔ ایک اور حل یہ ہو سکتا ہے، جو کئی افراد کے لیے
زیادہ پرکشش ہوگا کہ اوبنٹو کو نکال دیں اور پی سی میں خود ونڈوز انسٹال کر
کے تازہ ترین گیمز کا لطف اٹھائیں۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ونڈوز
کی گیمنگ لائبریری بہت بڑی (اور اوبنٹو کی مضحکہ خیز حد تک چھوٹی) ہے، گیم
کھیلنے کے اصل شوقین افراد اسی رستے کا انتخاب کریں گے۔
جیسے جیسے لینکس کے حامل سسٹمز سامنے آتے جا رہے ہیں، یہ تو واضح ہوچکا
ہے کہ آپریٹنگ سسٹم اب پی سی انڈسٹری میں کوئی چھوٹی اور ناکارہ چیز نہیں
رہا۔ درحقیقت اگر صارفین دلچسپی لیں تو ہم پی سی انڈسٹری میں اک نیا انقلاب
دیکھ سکتے ہیں، لیکن اس کے بارے میں ابھی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں۔
0 comments:
Post a Comment