Wednesday, 24 April 2013



اسلام آباد…پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کے لیے درخواستوں کی سماعت آج بھی ہو گی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کررہاہے۔گزشتہ سماعت پر پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے قواعد کے تحت بنچ کی تشکیل چیف جسٹس کی صوابدید ہے، تاہم آئین اس سلسلے میں خاموش ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو غرض نہیں کہ ایک صاحب جو جنرل ہوتے تھے اور آج وہ یہاں ہیں، عدالت کے لیے ہر کیس اہم ہوتا ہے، انصاف کسی کو ڈراتا، خوش کرتا یا تسکین دیتا ہے تو یہ عدالتوں کا مسئلہ نہیں۔

0 comments:

Post a Comment