ممبئی
…این جی ٹی …پٹودی کے نواب سیف علی خان بالی ووڈ کے پہلے زومبی ہنٹر بن
گئے جنکی زومبی کامیڈی(زوم کام)فلم’گو گوا گون‘کے ٹریلر کے بعد نئے
گانے"خوش آمدید"کی وڈیو بھی منظرِ عام پر آگئی۔پریا پنچھل کے تحریر کردہ
"خوش آمدید"کے بولوں پر مبنی اس گانے کو موسیقار جوڑی سچن جگر نے معروف
گلوکارہ شریا گھوشال کی آوازمیں ریکارڈ کیا ہے جس میں زندگی کو کھل کر جی
لینے کا پیغام دیا گیا ہے۔ہدایتکار راج نیدی مورو اور کرشنا ڈیکے کی اس فلم
میں نواب سیف علی خان کیساتھ کنال کھیمو،اویر داس،آنند تیواری اور پوجا
گپتا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔سیف علی خان اور انکے پروڈکشن ہاؤس الیموناٹی
فلمز کیساتھ دنیش وجان کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں سیف بحیثیت زومبی ہنٹر
گوا میں تفریح کے لیے آنے والے نوجوان گروپ کی مدد کرتے نظر آئینگے۔بالی
ووڈ میں اپنی نوعیت کی پہلی زومبی فلم کامیڈی کا طوفان لیے10مئی کو سینما
گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔
Wednesday, 24 April 2013
سیف علی خان کامیڈی فلم’گو گوا گون‘کے نئے گانے کی وڈیو ریلیز
Posted by Unknown on 18:58 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)

0 comments:
Post a Comment