ٹوکیو…
این جی ٹی…جاپان کے ایک ایکوریم میں انسانی قید میں موجود دنیا کی واحد
آئس فش نمائش کے لیے پیش کردی گئی ہے۔ ٹوکیو سی لائف پارک میں پیش کی گئی
اس مچھلی کے جسم پر کھپرے نہیں ہیں جسکے باعث اسکے جسمانی اعضاء شفاف انداز
میں نظر آتے ہیں۔یہی نہیں عجیب الخلقت نسل کی اس مچھلی کا خون بالکل سفید
ہے کیونکہ اسکے جسم میں ہیموگلوبن (خون کو لال کرنے والا مادہ )نہیں بنتا
جسکے باعث اسے آئس فش کا نام دیا گیا ہے۔بڑے دل کی حامل یہ مچھلی بلڈ
پلازمہ کے ذریعے جسم میں آکسیجن کی فراہمی ممکن بناتی ہے جسکے تحت یہ بناء
ہیموگلوبن کے بھی باآسانی زندہ رہ لیتی ہے۔
Tuesday, 9 April 2013
شفاف خون کی حامل انوکھی مچھلی جاپان میں نمائش کے لیے پیش
Posted by Unknown on 21:22 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment