اسلام
آباد…عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ مناسب ویکسی نیشن نہ ہونے سے پاکستان
میں خسرے اور پولیو پر قابو نہیں پایا جاسکا، پچھلے سال سے اب تک خسرے سے
پانچ سو سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے
ہوئے عالمی ادارہ صحت کے کنٹری ڈائریکٹر نیما سعید عابد کا کہنا تھا کہ
خسرے کی وبا پر قابو پانے کے لیے صوبائی حکومتیں انتہائی سنجیدہ ہیں ،اور
ویکسی نیشن کے لیے پیسے دینے کو بھی تیار ہیں۔خسرے کے خاتمے کے لیے ورلڈ
ہیلتھ آرگنائزیشن رواں سال جون سے مہم چلائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان
اس وقت غذائی قلت کا شکار ممالک کی فہرست میں شامل ہے ،اور حکومت کو اس
سلسلے میں ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے عالمی ادارہ صحت جلد غذائی کمی کے
حوالے سے سروے جاری کرے گا۔اس موقع پر حکومت پاکستان کے نمائندے کا کہنا
تھا کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان میں 5 ملین بچے غذائی قلت کا
شکار ہیں۔
Thursday, 25 April 2013
غیر موثر ویکسی نیشن پاکستان میں خسرہ ، پولیو ختم نہیں ہوسکا،عالمی ادارہ صحت
Posted by Unknown on 19:18 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment