کراچی…گزشتہ
ڈیڑھ سال میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث دنیا بھر میں سونے کے سرکاری
ذخائر کی مالیت 560 ارب ڈالرکم ہوگئی ہے ۔ورلڈ گولڈ کونسل کے مطابق دنیا
بھر کے مرکزی بینکوں کے پاس 31 ہزار 671 ٹن سونا موجود ہے جو اب تک نکالے
جانے والے سونے کا 19 فی صد ہے۔ ستمبر 2011 میں سونے کی قیمت 1 ہزار
921ڈالر فی اونس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی۔ جو اب کم ہوکر تقریباً 1
ہزار 443 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال دنیا بھر کے مرکزی بینکوں نے
تقریباً 535 ٹن سونا خریدا تھا جو 1964 کے بعد سے کی جانے والی سب سے زیادہ
خریداری ہے۔
Thursday, 25 April 2013
سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی ، ذخائرکی مالیت میں 560 ارب ڈالرکی کمی
Posted by Unknown on 19:12 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment