پاکستان میں اپنے پانچ سال مکمل ہونے پر زونگ اپنے صارفین، فرنچائزز،
وینڈرز، ذرائع ابلاغ، حکومت اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
بہت مختصر عرصے میں پاکستانی قوم کا ڈیجیٹل رفیق بننے والا زونگ ہر سال
‘سب کہہ دو ڈے’ مناتا ہے۔ تاہم اس سال ٹیلی کام کمپنی نے خود کچھ کہنے کا
فیصلہ کیا اور پاکستانی عوام کو برانڈ پر بھروسے اور اعتماد پر ان کا شکریہ
ادا کیا ہے۔
چائنا موبائل پاکستان نے اپریل 2008ء میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا اور
بہت ہی قلیل عرصے میں مارکیٹ کا سب سے ترقی پسند ادارہ بن گیا۔کمپنی کی اس
جارحانہ پیشرفت کا اندازہ صارفین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد اور آمدنی سے
لگایا جا سکتا ہے۔
پاکستان میں زونگ کے اب تک کے سفر کے بارے میں سی ای او زونگ فان ین جن کا کہنا تھا کہ:
“ہم یہ کامیابی حاصل کرنے پر بے حد خوش ہیں۔ آج زونگ کے 19 ملین سے زیادہ مخلص صارفین موجود ہیں اور اس کی کوریج پاکستان بھر میں ہے۔ ہماری خدمات، صارفین سے ہمارا وابستگی، جدت اور ٹیکنالوجی سے متعلق ہماری سوچ، اس ملک سے ہمارا لگاؤ اور ایک ذمہ دار کارپوریٹ شہری بننے کا ہمارا فلسفہ، یہ سب چیزیں ہمارے روز مرہ کاموں، خدمات اور مستقبل کے ارادوں سے صاف ظاہر ہیں۔
“اگرچہ ہمیں بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، لیکن ہم ان چیلنجز کو ہمیشہ اپنے اندر بہتری لانے اور دوسروں سے آگے بڑھنے کا ایک نادر موقع سمجھتے رہیں گے۔”
اس موقع پر چائنا موبائل پاکستان کےتمام خطوں میں واقع دفاتر میں کیک
کاٹنے کی تقریبات منعقد کی گئیں۔اس کے علاوہ زونگ کے عہدیداران نے مشہور
ایوننگ شوزمیں شرکت کی جہاں صارفین نے زونگ کی سروسز کے بارے میں اپنی آراء
سے ناظرین کو آگاہ کیا۔
کمپنی نہ صرف مارکیٹ کا ایک بڑا حصہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی بلکہ
پاکستان میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری بھی کی۔ اپنے کاروبار کو بڑھانے کے
ساتھ ساتھ زونگ پاکستان کے باصلاحیت عوام کے لیے روزگار کے مواقع بھی پیدا
کر رہا ہے۔ کمپنی نے ملک میں 1700 بلا واسطہ اور 40،000 بالواسطہ روزگار
کے مواقع فراہم کیے۔ یہ واحد آپریٹر ہے جس نے بی ٹی ایس اور بایو گیس چلانے
کے لیے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا۔
0 comments:
Post a Comment