کراچی…
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے نصرت بھٹو کالونی دھماکے پر آج سندھ بھر
میں ”یوم سوگ“ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرانسپورٹ، کاروبار اور نجی تعلیمی
ادارے آج بند رہیں گے۔ رابطہ کمیٹی کے بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ
وہ متحدہ کے کارکنان کے قتل اور دہشت گردی کے واقعات کے خلاف پْرامن احتجاج
کریں اور آج سندھ بھر میں ٹرانسپورٹ اورتمام کاروبارزندگی معطل کرکے دہشت
گردوں پر یہ واضح کردیں کہ ان کے بزدلانہ حملوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے۔
ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کی مختلف تنظیموں نے آج پبلک ٹرانسپورٹ اور
کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی سے اندرونِ ملک سامان کی
ترسیل بھی بند رہے گی۔ نجی تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے اور کراچی میٹرک
بورڈ کے تحت ہونے والا پرچہ بھی کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔ سندھ ٹیکنیکل
بورڈ اور وفاقی اردویونیورسٹی کے تحت آج ہونے والے پرچے بھی ملتوی کر دیے
گئے ہیں۔
Thursday, 25 April 2013
ایم کیو ایم کا یوم سوگ؛ آج ٹرانسپورٹ، کاروبار اور نجی تعلیمی ادارے بند رہینگے
Posted by Unknown on 21:42 with No comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment