دودھ : وزن میں کمی کیلئے مفید
لندن :روزانہ دو گلاس دودھ پی کر وزن میں 6 کلو گرام تک کمی لائی جا سکتی
ہے۔
ایک تازہ ترین برطانوی طبی تحقیق جو دودھ میں موجود وٹامن ڈی اور
کیلشیم کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کی گئی کے مطابق ایک فربہ انسان
روزانہ دو گلاس خالص دودھ کا استعمال کر کے اپنے وزن میں تقریباً چھ کلو
گرام تک کمی لا سکتا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق ایک انسان کو روزانہ وٹامن ڈی
کے 400 انٹرنیشنل یونٹ درکار ہوتے ہیں جو کہ دودھ کے چار گلاسوں سے حاصل
کئے جا سکتے ہیں۔
روزانہ کیلشیم کھانے اور وٹامن ڈی سے وزن کی کمی میں مدد
ملتی ہے کیونکہ کیلشیم لحمیات میں تبدیل ہونے کے بجائے ہڈیوں میں وٹامن ڈی
کی تحریک سے باآسانی جذب ہو جاتا ہے اس تحقیق کیلئے 322 فربہ مردوں اور
عورتوں کو شامل کیا گیا جن کی عمریں 40 سے 65 برس کے درمیان تھیں۔ ان کو
دو سال تک کم لحمیات والی کم کاربوہائیڈریٹ والی غذائیں کھانے کو کہا گیا۔
تحقیق کے دوران علم ہوا کہ روزانہ دو گلاس یا اس سے زیادہ دودھ یا دودھ سے
بنی مصنوعات سے تقریباً 580 ملی گرام کیلشیم اور وٹامن ڈی حاصل کرنے والے
گروپ کے وزن میں دو سال میں اوسطاً6 کلو گرام کمی آئی۔ اسی طرح کم کیلشیم (
اوسطاً 150 ملی گرام) لینے والے گروپ کے وزن میں اوسطاً 3.5 کلو فی کمی
واقع ہوئی۔
0 comments:
Post a Comment