Tuesday, 23 April 2013

موبی لنک فاؤنڈیشن نے پاکستان بھر کے کم مراعات یافتہ طبقے کے لیے ‘ٹیچ ٹو ٹرانسفارم ‘ (ٹی ٹو ٹی) پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد موبی لنک ٹارچ بیئررز کے ذریعے ملک کے کم اہم اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنا ہے۔
ٹی-ٹو-ٹی کے آزمائشی مرحلے میں موبی لنک کے ملازمین نے کراچی میں واقع ڈی ایس آر اے اسکول کے 46 طلبہ کو پڑھانے کی خدمات انجام دیں۔ طلبہ کو ہر اختتام ہفتہ ریاضی، انگریزی اور سائنس پڑھائی گئی اور حتمی امتحانات میں ان کے پاس ہونے کی شرح میں100 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد کے ایک کھلی فضا والے اسکول سے کیا گیا جہاں موبی لنک ٹارچ بیئررز نے حصہ لیا اور پہلی سے دسویں جماعت کے بچوں کو پڑھایا۔ یہ اسکول اسلام آبا دمیں اپنی طرز کا پہلا اسکول ہے جو گزشتہ 27 سالوں سے محنتی سربراہ ماسٹر ایوب کی زیر نگرانی چل رہا ہے۔ آج کل اسکول میں 200 بچوں کو بغیرکسی فیس کے تعلیم دی جا رہی ہے۔
موبی لنک کے ہیڈ آف کارپوریٹ کمیونی کیشن عمر منظور کا کہنا تھا کہ “ٹیچر ٹو ٹرانسفارم کا مقصد بیک وقت طلبہ کو تعلیم دینا اور دستیاب مواقع کو جانچنے کے لیے ان کی مدد کرنا ہے۔ ہم یہ پروگرام ملک کے مختلف حصوں میں لے جا کر اپنے ٹارچ بیئررز کے ذریعے پاکستان بھر کے بچوں کی مدد کریں گے۔”
موبی لنک فاؤنڈیشن تعلیم، ماحول اور صحت کے حوالے سے شعور اجا گر کرنے اور معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔ موبی لنک فاؤنڈیشن معاشرے کے لیے اپنے ذمہ دارانہ پروگراموں کی وجہ سے ملک اور دنیا بھرمیں پہچانی جاتی ہے۔

0 comments:

Post a Comment